aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "khulte"
جب عشق سکھاتا ہے آداب خود آگاہیکھلتے ہیں غلاموں پر اسرار شہنشاہی
کھلتے نہیں ہیں روز دریچے بہار کےآتی ہے جان من یہ قیامت کبھی کبھی
کسی جانب نہیں کھلتے دریچےکہیں جاتا نہیں رستہ ہمارا
اب تری یاد سے وحشت نہیں ہوتی مجھ کوزخم کھلتے ہیں اذیت نہیں ہوتی مجھ کو
ایک نظر میں منظر کب کھلتے ہیں دوستتو نے دیکھا بھی ہے تو کیا دیکھا ہے
میں ہوں وہ تصویر جس میں حادثے بھرتے ہیں رنگخال و خط کھلتے ہیں میرے خنجروں کے درمیاں
کھلتے ہیں جس سے لوگوں پہ اسرار بے خودیمیری کتاب زیست کا وہ باب اور ہے
خلوتوں کے شیدائی خلوتوں میں کھلتے ہیںہم سے پوچھ کر دیکھو راز پردہ داروں کے
بیداری آسان نہیں ہے آنکھیں کھلتے ہی امجدؔقدم قدم ہم سپنوں کے جرمانے بھرنے لگتے ہیں
وہ نہیں ملی ہم کو ہک بٹن سرکتی جینزپ کے دانت کھلتے ہی آنکھ سے گری چولی
پھر تو امکانات پھولوں کی طرح کھلتے گئےایک ننھے سے شگوفے کو شجر اس نے کیا
کھلتے جائیں جو ترے بند قبا زلف کے ساتھرنگ پیراہن شب اور نکھرتا جائے
کچھ بات تھی جو لب نہیں کھلتے تھے ہمارےتم سمجھے تھے گونگوں کے زبانیں نہیں ہوتیں
یہ سرد صبح میں سویا شرارتی سورجبس آنکھ کھلتے ہی پریوں کی شال کھینچتا ہے
جن کا سارا جسم ہوتا ہے ہماری ہی طرحپھول کچھ ایسے بھی کھلتے ہیں ہمیشہ رات کو
نیند میں کھلتے ہوئے خواب کی عریانی پرمیں نے بوسہ دیا مہتاب کی پیشانی پر
آنکھ کھلتے ہی جبیں چومنے آ جاتے ہیںہم اگر خواب میں بھی تم سے لڑے ہوتے ہیں
کھلتے نہیں ہیں راز جو سوز نہاں کے ہیںکیا پھوٹنے کے واسطے چھالے زباں کے ہیں
بات کیجے تو کھلتے تھے جوہر بہتدیکھنے میں تو وہ شخص سادہ سا تھا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books