aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "kosne"
کوسنے دیتے ہیں جس وقت بتان طنازہاتھ اٹھائے ہوئے ہم ان کو دعا دیتے ہیں
سمجھا دے جا کے تو ہی انہیں اے نگاہ یاساب کوسنے کا وقت نہیں ہے دعا کریں
اے نشیمن کو کوسنے والوبرق خود آشیاں نہ ہو جائے
ہاتھ اٹھا کر لگا جو کوسنے وہواہ رے ہم اسے دعا سمجھے
اس کی عظمت کو تو اے دوست خدا ہی جانےکوسنے والوں کو جو شخص دعا دیتا ہے
وہ کس پیار سے کوسنے دے رہے ہیںبلائیں عداوت کی ہم لے رہے ہیں
رہ طلب میں اندھیروں کو کوسنے والوکسی نے دل بھی جلایا ہے روشنی کے لئے
میں چھیڑتا ہوں اسے اور وہ کوسنے دے ہےمگر یہ کوسنا جیسے دعا لگے ہے مجھے
بہانہ کوسنے کا مل گیا ہے فاتحہ کیسیوہ دونوں ہاتھ اٹھائے سامنے مدفن کے آتے ہیں
میں بھی اسے کھونے کا ہنر سیکھ نہ پایااس کو بھی مجھے چھوڑ کے جانا نہیں آتا
پھر جگر کھودنے لگا ناخنآمد فصل لالہ کاری ہے
تجھ کو پانے میں مسئلہ یہ ہےتجھ کو کھونے کے وسوسے رہیں گے
کوستے ہیں جلے ہوئے کیا کیااپنے حق میں دعا کرے کوئی
یہ زندگی بھی عجب کاروبار ہے کہ مجھےخوشی ہے پانے کی کوئی نہ رنج کھونے کا
دل کے کسی کونے میں پڑے ہوں گے اب بھیایک کھلا آکاش پتنگیں ڈور بہت
سیکڑوں کنڈیاں لگا رہا ہوںچند بٹنوں کو کھولنے کے لئے
اندھیرا ذہن کا سمت سفر جب کھونے لگتا ہےکسی کا دھیان آتا ہے اجالا ہونے لگتا ہے
کھونے اور پانے کا جیون نام رکھا ہے ہر کوئی جانےاس کا بھید کوئی نہ دیکھا کیا پانا کیا کھونا ہوگا
مرے دل کے کسی کونے میں اک معصوم سا بچہبڑوں کی دیکھ کر دنیا بڑا ہونے سے ڈرتا ہے
اتنی دیر میں اجڑے دل پر کتنے محشر بیت گئےجتنی دیر میں تجھ کو پا کر کھونے کا امکان ہوا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books