aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "kulaah"
ترے جواہر طرف کلہ کو کیا دیکھیںہم اوج طالع لعل و گہر کو دیکھتے ہیں
یہ اب جو سر ہیں خمیدہ کلاہ کی خاطریہ عیب بھی تو ہم اہل ہنر سے نکلا تھا
بکھر چکا ہے مگر مسکرا کے ملتا ہےوہ رکھ رکھاؤ ابھی میرے کج کلاہ میں ہے
سر خسرو سے ناز کج کلاہی چھن بھی جاتا ہےکلاہ خسروی سے بوئے سلطانی نہیں جاتی
جو منصبوں کے پجاری پہن کے آتے ہیںکلاہ طوق سے بھاری پہن کے آتے ہیں
میں سر برہنہ رہا پھر بھی سر کشیدہ رہاکبھی کلاہ سے توقیر قد نہیں مانگی
برہنہ سر ہے تو عزم بلند پیدا کریہاں فقط سر شاہیں کے واسطے ہے کلاہ
سر پر ہوائے ظلم چلے سو جتن کے ساتھاپنی کلاہ کج ہے اسی بانکپن کے ساتھ
کہوں کس سے رات کا ماجرا نئے منظروں پہ نگاہ تھینہ کسی کا دامن چاک تھا نہ کسی کی طرف کلاہ تھی
ہجوم دہر میں بدلی نہ ہم سے وضع خرامگری کلاہ ہم اپنے ہی بانکپن میں رہے
بس کہ پائی یار کی رنگیں ادائی سے شکستہے کلاہ ناز گل بر طاق دیوار چمن
سر برہنہ مجنوں پہ آشیاں ہے تاجنہ رکھے سر پہ جو فغفور کی کلاہ ملے
جیب نیاز عشق نشاں دار ناز ہےآئینہ ہوں شکستن طرف کلاہ کا
ایک میں بھی ہوں کلہ داروں کے بیچمیرؔ صاحب کے پرستاروں کے بیچ
منصب نہ کلاہ چاہتا ہوںتنہا ہوں گواہ چاہتا ہوں
شاہان کج کلاہ زمیں بوس ہو گئےتیور مگر وہی ہیں مرے سر کے دیکھ لو
بچاتے پھرتے آخر کب تلک دست عزیزاں سےانہیں کو سونپ کر ہم تو کلاہ نام و ننگ آئے
اب ہاتھ ہمارے ہے عناں رخش جنوں کیاب سر پہ ہمارے کلہ سنگ بتاں ہے
رہتا تھا کج کلاہ امیروں کے درمیاںیکسر لئے ہوئے مرا کردار مصحفیؔ
پھینک کر سبحہ و سجادہ و دستار و کلاہبہ رباب و دف و طنبورہ و پیمانہ چلیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books