aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "kurede"
میری پہچان تو مشکل تھی مگر یاروں نےزخم اپنے جو کریدے ہیں تو پایا ہے مجھے
کیوں آ کے ہر اک شخص مرے زخم کریدےکیوں میں بھی ہر اک شخص کو حال اپنا سناؤں
مدت سے کریدے بھی نہیں یاد کسی کیپھر زخم مرے سینے کے بھر کیوں نہیں جاتے
زندگی بھر پے بہ پے ہم نے کریدے اپنے زخمہم سے چھٹ کر اس پہ کیا گزری یہ سوچا ہی نہیں
تیری یادوں کے پن سےزخم کریدے جائے گا
کریدے راکھ ڈھونڈے خاک کوئیسبھی ناپید ہے جب جل جلا کے
کریدے جاؤ یوں ہی راکھ دل کیکہیں تو شعلۂ جذبات ہوگا
خط جگر گھائل کرے اور پھول ڈھائے ہے ستمزخم یعنی اک کریدے اک نمکداں بن گیا
پہلے تو ناخنوں سے تراشے کئی پہاڑپھر اس کے بعد زخم کریدے کدال سے
چبھو دئے ہیں دلوں میں جو خار غم تم نےانہیں سے زخم کریدے وفا شعاروں نے
راکھ کے ڈھیر ہیں ہم کون کریدے ہم کولاکھ ہم اہل وفا آتش پنہاں میں جلیں
رات ہی کو چل دیا وہ قافلہاب کریدے راکھ کا انبار دن
چھپا لیتے ہیں اپنی آنکھ کے آنسو قرینے سےکریدے جانے پر ہی درد ہم اپنا بتاتے ہیں
وقت کی کوکھ سے اک عمر کے لمحے نکلےجب کریدے گئے لمحے تو زمانے نکلے
پرانے زخم کریدے ہیں اس خیال سے بھیکہ گرد وقت کی ان پر کہیں جمی تو نہیں
جلا ہے جسم جہاں دل بھی جل گیا ہوگاکریدتے ہو جو اب راکھ جستجو کیا ہے
مرے دل کی راکھ کرید مت اسے مسکرا کے ہوا نہ دےیہ چراغ پھر بھی چراغ ہے کہیں تیرا ہاتھ جلا نہ دے
بستیاں چاند ستاروں کی بسانے والوکرۂ ارض پہ بجھتے چلے جاتے ہیں چراغ
راکھ کو بھی کرید کر دیکھوابھی جلتا ہو کوئی پل شاید
جو میں نے سوچ کا بدلا ہے زاویہ نایابؔہر ایک چیز نظر قاعدے سے آئی ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books