aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "kushtii"
آنکھوں میں رہا دل میں اتر کر نہیں دیکھاکشتی کے مسافر نے سمندر نہیں دیکھا
آنکھ اس پرجفا سے لڑتی ہےجان کشتی قضا سے لڑتی ہے
اپنے ہاتھوں کے بھی میں زور کا دیوانہ ہوںرات دن کشتی ہی رہتی ہے گریبان کے ساتھ
کیسے لکھ دوں میں ترے نام فسانہ کوئیبیچ منجدھار میں کشتی کو ڈبانے والے
اک لپٹ کشتی کی ہم سے بھی تو کر دیکھو ذراہاں بھلا ہم بھی تو جانیں پہلوانی آپ کی
ہمارا حوصلہ ہے زندگی سےلڑے جاتے ہیں کشتی مات والی
جا تو رہا ہے ریت میں کشتی کو چھوڑ کےصحرا کو پار کرکے سمندر بھی آئے گا
اپنی بیگم سے لڑ سکوں کشتیہاتھ پیروں میں جان دے اللہ
جس نے خود طوفاں میں کشتی ڈال دیاس کے دل میں حسرت ساحل کہاں
اب ہمارا نہیں پانی میں بنی راہ کا پوچھہم ہیں طوفان میں کشتی سے اتارے ہوئے لوگ
کچھ تو ہوا بھی سرد تھی کچھ تھا ترا خیال بھیدل کو خوشی کے ساتھ ساتھ ہوتا رہا ملال بھی
ترے وعدے پر جیے ہم تو یہ جان جھوٹ جاناکہ خوشی سے مر نہ جاتے اگر اعتبار ہوتا
ڈوبتے ڈوبتے کشتی کو اچھالا دے دوںمیں نہیں کوئی تو ساحل پہ اتر جائے گا
عاشق ہوں پہ معشوق فریبی ہے مرا کاممجنوں کو برا کہتی ہے لیلیٰ مرے آگے
گاہے گاہے بس اب یہی ہو کیاتم سے مل کر بہت خوشی ہو کیا
غم اور خوشی میں فرق نہ محسوس ہو جہاںمیں دل کو اس مقام پہ لاتا چلا گیا
آج ملنے کی خوشی میں صرف میں جاگا نہیںتیری آنکھوں سے بھی لگتا ہے کہ تو سویا نہ تھا
بکھری زلفوں نے سکھائی موسموں کو شاعریجھکتی آنکھوں نے بتایا مے کشی کیا چیز ہے
پاگل ہوئے جاتے ہو فرازؔ اس سے ملے کیااتنی سی خوشی سے کوئی مر بھی نہیں جاتا
آپ دریا ہیں تو پھر اس وقت ہم خطرے میں ہیںآپ کشتی ہیں تو ہم کو پار ہونا چاہئے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books