aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "laataa"
غم اور خوشی میں فرق نہ محسوس ہو جہاںمیں دل کو اس مقام پہ لاتا چلا گیا
کیا کیا فتنے سر پر اس کے لاتا ہے معشوق اپناجس بے دل بے تاب و تواں کو عشق کا مارا جانے ہے
آج دروازوں پہ دستک جانی پہچانی سی ہےآج میرے نام لاتا ہے مری تعزیر کون
جو ابر ہے وہی اب سنگ و خشت لاتا ہےفضا یہ ہو تو دلوں میں نزاکتیں کیسی
کیا رہوں غربت میں خوش جب ہو حوادث کا یہ حالنامہ لاتا ہے وطن سے نامہ بر اکثر کھلا
عشق اداسی کے پیغام تو لاتا رہتا ہے دن راتلیکن ہم کو خوش رہنے کی عادت بہت زیادہ ہے
روز آنسو کما کے لاتا ہوںغم مرا روزگار ہے سائیں
نیند لاتا ہوا پھر آنکھ کو دکھ دیتا ہواتجربے دونوں ہیں وابستہ ترے ہات کے ساتھ
جواب صاف تو لاتا اگر نہ لاتا خطلکھا نصیب کا جو نامہ بر سے کچھ نہ ہوا
اس آنکھ سے وحشت کی تاثیر اٹھا لایامیں جاگتے رہنے کی تدبیر اٹھا لایا
ممکن تھا کبھی ان کو میں خاطر میں نہ لاتاہوتے جو مقابل مرے دو چار منافق
کرب میں قہقہے لگاتا ہوںاتنی وحشت کہاں سے لاتا ہوں
لا سکو گے نہ ذرا جلوۂ دیدار کی تابارنی منہ سے نہ اے حضرت موسیٰ کہنا
شعلہ میں لاتا ہے جو سوز و گدازوہ خلوص باطنی درکار ہے
تصور ایک ذہنی جستجو کا نام ہے شایددل ان کو ڈھونڈ کر لاتا ہوا محسوس ہوتا ہے
خاکساروں کو کبھو لاتا نہیں خاطر میں وہحسن کی دولت پر اپنے اس قدر مغرور ہے
سچ تو بیٹھ کے کھاتا ہےجھوٹ کما کر لاتا ہے
عشق کیا کیا آفتیں لاتا رہاآخر اب دوری میں جی جاتا رہا
خاکساری ہی نہیں یہ غم گساری بھی تو ہےپاؤں رکھتا ہوں جہاں مٹی اٹھا لاتا ہوں میں
میں اپنے آپ سے شرمندہ ہوں نہ دنیا سےجو دل میں آتا ہے ہونٹوں پہ لاتا رہتا ہوں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books