aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "lais"
بحر کم ظرف ہے بسان حبابکاسہ لیس اب ہوا ہے تو جس کا
فکر انجام محبت کی ہے توہین اے لیثؔوہی ہوگا مری قسمت میں جو لکھا ہوگا
انکار کی طلب ہے نہ اقرار کی طلبدل میں ہے میرے بس ترے دیدار کی طلب
خواب بقا کی بس یہی تعبیر ہے کہ لیثؔدنیا میں صرف ایک فنا کو فنا نہیں
برخود غلط کبھی نہ ہوئے زندگی میں لیثؔدنیائے فن میں داد و ستائش کے باوجود
ہمیں بھی راس جو آتی شگفتگی دل کیتو لیثؔ ہم بھی کبھی جرأت نمو کرتے
ان بلندی کے مکینوں کو میسر ہی نہیںلیثؔ وہ ہاتھ جو پستی سے اٹھا لیں مجھ کو
لیثؔ میں رکھتا ہوں پہلو میں دل درد آشنابھول کر بھی میں کسی کا دل دکھا سکتا نہیں
کتنے عظیم لوگ تہ خاک ہو گئےتو بھی ہوا جو لیثؔ تو پھر کیا عجب ہوا
یہ اور بات سمجھنے سے ہم ہیں قاصر لیثؔجبین وقت پر دیکھیں عبارتیں کیا کیا
مختصر سی یہ زندگانی ہےتیری میری ہی بس کہانی ہے
ہاں عکس رخ سنگ زدہ سے بھی تو اے لیثؔآئینے سنور جاتے ہیں معلوم نہیں کیوں
جب کرب آگہی میں ہوں اے لیثؔ آج کلاس کرب آگہی سے کسے آشنا کروں
وقت ہے در پئے آزار مگرلیثؔ کو زعم شکیبائی ہے
رہا ہوئے ہیں مگر لیثؔ یہ رہائی کیاقفس سے چھوٹنے والوں کو آشیاں تو ملے
نیند ہے لیس زیر کرنے کواور میں ہوشیار راتوں میں
رفتہ رفتہ سنور رہی ہے راتمانگ تاروں سے بھر رہی ہے رات
حصول کیف کو میخانۂ حیات میں لیثؔشکست جام سے پہلے محال ہی سمجھو
جہاں میں ملنے کو ملتے ہیں یوں تو سب سے لیثؔمگر کسی سے بھی مقصود استفادہ نہیں
لیثؔ موضوع سخن فکر بشر تھی ہم تھےاور پھر گرمئ گفتار نے سونے نہ دیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books