aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "lamho"
کیا تھا عہد جب لمحوں میں ہم نےتو ساری عمر ایفا کیوں کریں ہم
مہکتی رات کے لمحو نظر رکھو مجھ پربہانا ڈھونڈ رہا ہوں اداس ہونے کا
اے برق کی مانند گزرتے ہوئے لمحوکیا آنکھ جھپکنے کی بھی مہلت نہیں دو گے
اے زیست کے دوزخ سے گزرتے ہوئے لمحوسوچا ہے کبھی تم نے کہ جینا بھی سزا ہے
کہاں ہو کھوئے ہوئے لمحو! لوٹ کر آؤحیات عمر گزشتہ کا باب مانگے ہے
اے لمحو میں کیوں لمحۂ لرزاں ہوں بتاؤکس جاگتے باطن کا میں امکاں ہوں بتاؤ
اے مری عمر کے معذور گزرتے لمحوتم نے جاتے ہوئے مڑ کر کبھی دیکھا بھی نہیں
فرقت کی شب کرب کے جاتے ہوئے لمحوکب لوٹ کے آؤ گے مجھے پھر سے رلانے
کسی کے ساتھ گزارے ہوئے حسیں لمحوتم آج یاد تو آؤ کہ ہم غزل کہہ لیں
کہاں گئے مجھے تاریکیوں میں الجھا کرحیات رفتہ کے لمحو ذرا پکارو تو
کچھ عمر گریزاں سے مرے ہاتھ نہ آیاہر لمحہ ترے گوشۂ داماں کی طرح تھا
خواب سے لپٹی ہوئے یاد کے سادہ لمحودرد کے ہاتھ نہ آنے کا بھی سوچا جائے
اے رات کے اندھیارے میں جاگے ہوئے لمحو!ڈھونڈو اسے وہ خواب پریشاں کی طرح تھا
شام طرب کے لمحو اس کو مت آوازیں دیا کرورات نے اپنے سر پر غم کا بوجھ اٹھایا ہوتا ہے
شب فراق کے دم توڑے ہوئے لمحومری طرح سے ستاروں کا نوحہ سنتے ہو؟
جو تجھ سے مجھ سے خفا ہو گئے ہیں صدیوں سےنگاہ پھر انہیں لمحو کا خواب مانگے ہے
اے گزرے ہوئے لمحو کوئی نقش ابھاروآئینۂ تخییل پہ اب گرد جمی ہے
ایک لمحے میں سمٹ آیا ہے صدیوں کا سفرزندگی تیز بہت تیز چلی ہو جیسے
زندگی کا عجب معاملہ ہےایک لمحے میں فیصلہ کیجے
ہاتھ چھوٹیں بھی تو رشتے نہیں چھوڑا کرتےوقت کی شاخ سے لمحے نہیں توڑا کرتے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books