aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "lifaafaa"
نہیں ہے مہر لفافہ پہ خط کے اے قاصدیہ داغ ہے مری قسمت کی نارسائی کا
سکون کچھ تو ملا دل کا ماجرا لکھ کرلفافہ پھاڑ دیا پھر ترا پتہ لکھ کر
خطوں کا اک لفافہ اور کچھ تحفے محبت کےسلامت ہیں مرے لاکر میں سوغاتیں دسمبر کی
سو رہا ہوں میں لیے خالی لفافہ ہاتھ میںاس میں جو مضموں تھا وہ قاصد چرا کر لے گیا
پنکھڑی پنکھڑی سلام و پیامپھول بھی ہے کوئی لفافہ کیا
قاصد لکھوں لفافۂ خط کو غبار سےتا جانے وہ یہ خط ہے کسی خاکسار کا
پھول سا اک لفافہ میرے نام کاایک چٹھی تھی اس میں مہکتی ہوئی
بڑے سلیقے سے مضمون بند ہے اس میںلفافہ دل کا کھلا ہے تو کوئی بات نہیں
نامہ بر! گر غیر نے دیکھا نہیںکیسے پھر خط کا لفافا کھل گیا
پڑھوں تم کو محبت گوشے گوشے میں نظر آئےلفافہ کھول کر یہ خط سادہ کون دیکھے گا
ہمارے نام تمہارا لفافہ کیا آیاہمارے گھر کے در و بام مسکرانے لگے
غالباً امید افزا ہے جوابہے لفافہ عطر سے مہکا ہوا
لفافہ صرف بدلا ہے ابھی مضموں نہیں بدلاوہی رہبر بہ انداز دگر دیکھے نہیں جاتے
حسن عارض عارضی تھا کھل گیاخط کے آتے ہی لفافہ کھل گیا
خود کو انعام کے پا لینے کا دھوکا دے کرڈاکیہ چہرے کو پڑھتا ہے لفافہ دے کر
خوشبو سے روز خط لکھا حافظؔ ہوا کے نامپتوں کو موڑ دے کے لفافہ بنا لیا
روح رخصت ہو گئی سب رشتے ناطے چھوڑ کررہ گیا بس جسم کا خالی لفافہ رہ گیا
میں اپنی یاد کی ساری درازیں کھول دیتا ہوںکبھی خط بھی نکلتا ہے لفافہ چھوٹ جاتا ہے
یہ جو آنسوؤں کا لفافہ ہے کئی درد اس میں پلے بڑھےکبھی جھانک لے مری آنکھ میں تجھے اعتبار اگر نہ ہو
انتردیسی ایک لفافہ ہوتا تھاجس میں ہم دل کے ارماں لکھ جاتے تھے
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books