aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "lipte"
ایسے لپٹے ہیں در و بام سے اب کے جیسےحادثوں نے بڑی مدت میں مرا گھر دیکھا
میری امیدوں سے لپٹے رہے اندیشوں کے سانپعمر ہر دور میں کٹتی رہی چندن بن کے
وہ آج لپٹے ہیں کس نازکی سے لاشے سےکہ جیسے روٹھے ہوؤں کو منا رہا ہے کوئی
لاکھ غم سینے سے لپٹے رہے ناگن کی طرحپیار سچا تھا مہکتا رہا چندن کی طرح
تا کوئی بہانہ ترے پیروں سے نہ لپٹےدیوار سے تصویر ہٹا دی ہے چلا جا
پرندے شاخ سے لپٹے ہوئے ہیںیہ کیسا خوف خیمہ زن ہوا ہے
اک منظر میں سانپ گلے سے آ لپٹےپھر رگ رگ میں زہر اتارے اک منظر
پھر رہی ہوں بے سبب پاگل ہوا سی جا بجادھند میں لپٹے ہوئے خاموش کہساروں کے بیچ
روح کے ملبے سے لپٹے نم کا اندازہ نہ کرمجھ سے مل تو میرے پہلے غم کا اندازہ نہ کر
خوشبو خوشبو لپٹے رہنا سانپوں کی مجبوری ہےورنہ اپنی بے قدری پر صندل رونے لگتا ہے
تم سا کوئی مجھ سے لپٹےخود روئے اور مجھے رلائے
ابھی تو دھند میں لپٹے ہوئے ہیں سب منظرتم آؤ گے تو یہ موسم بدل چکا ہوگا
ہم نیند کی چادر میں لپٹے ہوئے چلتے ہیںاس بھیس میں اب ہم سے ملنا ہو تو آ جانا
ایک منظر میں لپٹے بدن کے سواسرد راتوں میں کچھ اور دکھتا نہیں
لاکھ آذرؔ رہیں تجدید غزل سے لپٹےآج بھی میرؔ کا انداز بیاں باقی ہے
اس نگر کے جگمگاتے راستوں پر گھوم کرہم چلے آئے غموں کی دھول میں لپٹے ہوئے
ہمیں جو چاہیں تو لپٹیں نظیرؔ اب ورنہتو چاہے لپٹے سو ممکن نہیں ہزار لپٹ
یوں ہی آ آ کے لپٹے جاتی ہےجانے کہتی ہے کیا صبا ہم کو
جو خواب دیکھنا تعبیر کھوجنا ہو کبھیتو پہلے رات کے لپٹے ہوئے بھنور کھولیں
کتنا معنی خیز ہے یہ روپ قبرستان کاقبر سے لپٹے ہوئے ہیں خامشی اور چند پھول
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books