aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "maa.o.n"
آمد دوست کی نوید کوئے وفا میں عام تھیمیں نے بھی اک چراغ سا دل سر شام رکھ دیا
ہجر کی دھوپ میں چھاؤں جیسی باتیں کرتے ہیںآنسو بھی تو ماؤں جیسی باتیں کرتے ہیں
دعائیں لوریاں ماؤں کے پاس چھوڑ آئےبس ایک نیند بچی ہے خرید لائیں گے
جتنے خانہ خراب ہیں سب کوبد دعائیں ملی ہیں ماؤں سے
ہر زمانے میں ثبوت عشق مانگا جائے گالال ماؤں کے چڑھیں گے سولیوں پر اور بھی
ہر مرحلہ کے دوش پہ ترکش کو دیکھ کرماؤں نے اپنی گود میں بچے چھپا لیے
جو آنکھوں کے تقاضے ہیں وہ نظارے بناتا ہوںاندھیری رات ہے کاغذ پہ میں تارے بناتا ہوں
ہم لوگ کہ ہیں ماؤں سے بچھڑے ہوئے بچےحصے میں کسی کے بھی محبت نہیں آئی
لڑکیاں ماؤں جیسے مقدر کیوں رکھتی ہیںتن صحرا اور آنکھ سمندر کیوں رکھتی ہیں
میں آج گاؤں میں چھوڑے تو جا رہا ہوں تمہیںدعا کرو کہ مجھے شہر کی ہوا نہ لگے
غموں کی دھوپ میں برگد کی چھاؤں جیسی ہےمرے لیے مری ہمشیر ماؤں جیسی ہے
بنا ہوا ہے مرا شہر قتل گاہ کوئیپلٹ کے ماؤں کے لخت جگر نہیں آتے
صبح سویرے ننگے پاؤں گھاس پہ چلنا ایسا ہےجیسے باپ کا پہلا بوسہ قربت جیسے ماؤں کی
جن کا سایہ ماؤں کی آغوش سے کچھ کم نہ تھاقتل کے احکام ہیں اب ان درختوں کے لئے
دنیا کے کار زار میں بچوں کو ماؤں نےرخصت کیا ہے حرف دعا کے بغیر بھی
وہی بچے کہ جس کو بولنا چلنا سکھایا تھاوہی بچے ہی کیوں ہیں آج ماؤں کی پریشانی
ماؤں نے چومنا ہوتے ہیں بریدہ سر بھیان سے کہنا کہ کوئی زخم جبیں پر نہ لگے
اتروں گا آفاق سے جب میں دھرتی پربھر لوں گا دامن میں سونا مٹی کا
تیرے دامن سے لپٹتا ہوں تو ملتا ہے سکوںمیں ہوں اے دوست پریشان ہواؤں کی طرح
عجب سی کیفیت ہے بے بسی کیمیں سو جاؤں تو آنکھیں جاگتی ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books