aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "maazarat"
یہ لغزشوں کا تسلسل یہ معذرت پیہمیہ مرحلے تو غلط فہمیاں بڑھاتے ہیں
کبھی جو میں نے مسرت کا اہتمام کیابڑے تپاک سے غم نے مجھے سلام کیا
پھر وہی بے دلی پھر وہی معذرتبس بہت ہو چکا زندگی معذرت
میں جہاں تھا وہیں رہ گیا معذرتاے زمیں معذرت اے خدا معذرت
مرے آس پاس کی مفلسی مری معذرتترا انتظام میں اپنے گھر نہیں کر سکا
میں شرمسار ہوا اپنے آپ سے پھر بھیقبول کی ہی نہیں میں نے معذرت اپنی
معذرت چاہتے ہیں ملنے سےیاد آیا ہوا ہے آج کوئی
بس ایک بار مجھے کھول کر پڑھا عابدؔپھر اس نے میری محبت سے معذرت چاہی
جہاں سے کچھ نہ ملے حسن معذرت کے سوایہ آرزو اسی چوکھٹ پہ شب گزارتی ہے
عمر گزری ہے معذرت کرتےغفلتیں میری بے حساب نہیں
غزل اپنی زمین میں لکھیروح غالبؔ سے معذرت کے ساتھ
چشم نمناک مری خشک ہوا چاہتی ہیںمعذرت دوست کوئی اور سمندر دیکھو
خدارا کیمروں اور آئنوں سے معذرت کر لیہمارے عکس رو خستہ ہمارے سامنے مت آ
یہ محبت ہے دوستی تو نہیںمعذرت شکریے تو ہوں گے ہی
سکون ملتا ہے یاروں سے معذرت کر کےتعلقات میں جب بھی گھٹن سی پاتا ہوں
معذرت یار نیا عشق نہیں ہو سکتادل میسر ہے نہ سینے کی جگہ خالی ہے
مشکورؔ معذرت کا کوئی مسئلہ نہیںکس بات پر خفا ہیں کوئی بات بھی تو ہو
اہل دنیا نیا نیا ہوں میںمعذرت خواب دیکھتا ہوں میں
معذرت میں اٹھا نہیں سکتابار اب آپ کی امانت کا
معذرت تھی وہ فقط اپنی غلط بینی کیجس پہ نازاں تھے بہت ہم وہ بصیرت کیا تھی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books