aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "majaazii"
اب نہ وہ میں نہ وہ تو ہے نہ وہ ماضی ہے فرازؔجیسے دو شخص تمنا کے سرابوں میں ملیں
عورت کے خدا دو ہیں حقیقی و مجازیپر اس کے لیے کوئی بھی اچھا نہیں ہوتا
حقیقت دکھاتا تھا عشق مجازینہاں جس کو سمجھے ہوئے تھے عیاں تھا
آسان حقیقی ہے نہ کچھ سہل مجازیمعلوم ہوئی راہ محبت کی درازی
شغل بہتر ہے عشق بازی کاکیا حقیقی و کیا مجازی کا
عشق میرا کیا حقیقی عشق عشق میرا کیا مجازیعشق میرا عشق کافر عشق میرا بے نمازی
مجازیؔ سے جگرؔ کہہ دو ارے او عقل کے دشمنمقر ہو یا کوئی منکر خدا یوں بھی ہے اور یوں بھی
تم کو کہا جو چاند تو تم دور ہو گئےتشبیہ کو بھی تم نے مجازی بنا دیا
ہم ہیں اور شغل عشق بازی ہےکیا حقیقی ہے کیا مجازی ہے
میں گنہ گار اگر عشق مجازی ہے گناہمیں خطا وار اگر اس کو خطا کہتے ہیں
یہ شہرت مجازی ہے ہم جانتے ہیںکہ ہے بھی نہیں بھی ہے ہم جانتے ہیں
مزا عشق حقیقی میں نہ کچھ عشق مجازی میںخدا سے غم دوئی کا ہے صنم سے رنج فرقت کا
اس کو سمجھی ہے نہ سمجھے گی مجازی دنیاہے حقیقت ہی حقیقت مرے افسانے میں
اے ولیؔ عیش ظاہری کا سببجلوۂ شاہد مجازی ہے
بہت رنگین دل کش ہے مجازی پیار کی دنیاابھرنے ہی نہیں دیتی لب و رخسار کی دنیا
جزائے عشق حقیقی رہی طلب اپنیخطائے عشق مجازی جناب سے ہوئی تھی
ہم سے اس عشق مجازی کی حقیقت پوچھوکہ یہ بت جب نہیں ملتے تو خدا ملتا ہے
بعد میں عشق حقیقی بھی میسر ہو تو کیایہ مجازی تو ہمیں فوراً ابھی درکار ہے
مجازی عشق کسی کو سکوں نہیں دیتاجسے بھی دیکھو اسے دل لگی سے شکوہ ہے
عشق ہے عشق پاک بازی کاگو کہ ہو عالم مجازی کا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books