aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "maktab-e-ilm-e-adam"
حاصل علم بشر جہل کا عرفاں ہوناعمر بھر عقل سے سیکھا کیے ناداں ہونا
شعور علم و ہنر درس آگہی کے لئےمتاع ہوش بڑی شے ہے آدمی کے لئے
تیرا عرفان تو کیا خود کو نہ پہچان سکاتھا مرا دائرہ علم و خبر ہی کتنا
چہرہ چہرہ عالم بے چہرگیدیکھ کر بھی زندگی دیکھے گی کیا
علم و جاہ و زور و زر کچھ بھی نہ دیکھا جائے ہےبزم ساقی میں دلوں کا ظرف جانچا جائے ہے
دولت علم تو ہماری ہےکیا ہوا ان کے پاس زر ہے تو
گل گونۂ ترقیٔ تہذیب و علم سےشکر خدا کہ سرخ ہیں رخسار آج کل
پر فشاں اشعار ہیں یا ہے فرشتوں کا نزولیا عدم نے اک بلائے ناگہانی چھوڑ دی
پہلا احساس طرب ہی الم افزا نکلادیکھیں کیا حال ہو احساس دگر ہونے تک
مرتا ہوں اور جا نہیں سکتا سوئے عدممجھ ناتواں کو طوق و سلاسل سے کیا غرض
قبر میں سوئیں گے آرام سے اب بعد فناآئے گا خواب عدم دیدۂ بے دار کے پاس
جتنی ملتی ہے سہولت اتنی بڑھتی ہے طلبمطمئن ہو جائے ہرگز فطرت آدم نہیں
کس حال میں یاران عدم ہیں نہیں معلومآئی نہ خبر تا دم تحریر کسی کی
عدم کا اپنے مجھ کو علم ہے علم عدم کیا ہےفقط معدوم کا معلوم ہونا کچھ نہ ہونا ہے
زمیں پہ مکتب آدم کا اک نصاب ہے عشقلکھی گئی جو ازل میں وہی کتاب ہے عشق
بنی آدم اعضائے یک دیگر اندکہ مٹی سے ہم تم بنائے گئے ہیں
اے عدمؔ احتیاط لوگوں سےلوگ منکر نکیر ہوتے ہیں
ہے تیرے کرم سے ہی خطا کار کی بخششہر سانس مری رب علا کانپ رہی ہے
توبہ تو کر چکا ہوں مگر پھر بھی اے عدمؔتھوڑا سا زہر لا کہ طبیعت اداس ہے
اک سچا پیار ہی نہیں بس یار اے عدمؔجاں وار دو اگر کوئی جھوٹا بھی یار ہو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books