aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "maqbare"
مقبرے بنتے ہیں زندوں کے مکانوں سے بلندکس قدر اوج پہ تکریم ہے انسانوں کی
پہلے بنائے آنکھ میں خوابوں کے مقبرےپھر حسرتوں کو دل میں دبانا پڑا مجھے
آرزوؤں کے ڈھے گئے اہرامحسرتوں کے ہیں مقبرے خاموش
پہلے تو میری مٹی سے مجھ کو کیا چراغپھر میرے مقبرے پہ مجھے رکھ دیا گیا
دوامی عظمتوں کے مقبرے میںہزاروں بار دفنایا گیا ہوں
تعمیر مقبرے کی ہے لازم بجائے قصرزر داروں سے کہو کہ کریں صرف زر بجا
یہ بات صرف کتابوں تلک نہیں حمزہؔحقیقتاً بھی بنے مقبرے محبت کے
میری صدا کے پھول چڑھاتے ہیں مجھ پہ لوگزندہ تو ہوں مگر مرا فن مقبرے میں ہے
یہ میرے ساتھی ہیں پیارے ساتھی مگر انہیں بھی نہیں گوارامیں اپنی وحشت کے مقبرے سے نئی تمنا کے خواب دیکھوں
تلاش کر انہیں اہرام مصر کی صورتہیں دشت دل میں کئی مقبرے محبت کے
چار سو گونجتے ہیں سناٹےکبھی سنسان مقبرے بھی دیکھ
مرمریں گنبد پہ رکتی تھی ہر اک پیاسی نظرپر کسی نے مقبرے میں غم چھپا دیکھا نہ تھا
ہم اپنے سامنے ہر لمحہ مرتے رہتے تھےہمارے دل میں کسی مقبرے کا ہونا تھا
جب میں تھک کے مقبرے میں سو گئیپھر وہاں نیکی چلے ناں شر چلے
لوگ اٹھ جائیں گے ان کے تذکرے رہ جائیں گےاب یہاں انسانیت کے مقبرے رہ جائیں گے
ہم ہیں ہمارا شہر ہے پختہ مکان ہےکچھ مقبرے نصیب خزاں ہو گئے تو کیا
چار اینٹیں ہوئیں کس کے نہ محل نخوتمقبرے آج سلاطین کی تعمیریں ہیں
کہا میں نے کہ رنج بے مکانی کب ستاتا ہےکہا جب مقبرے یا قصر کی تعمیر ہوتی ہے
بے نیاز ان سب سے رہتے ہیں شہیدمقبرے غسل و کفن اپنی جگہ
نہ جانے کون پس چشم مر چکا ہوگاوہ آنکھیں جیسے کسی مقبرے کی جالی ہوں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books