aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "martabaan"
جاتے ہوئے نہیں رہا پھر بھی ہمارے دھیان میںدیکھی بھی ہم نے مچھلیاں شیشے کے مرتبان میں
جو ''قل'' مسور پہ لکھتے ہیں ان کا فن ہے جداتو خون دل سے کوئی شعر مرتبان پہ لکھ
پوچھتی ہو ہجراں کی کیفیت کدھر غم ہےمرتبان میں شاید بند ہیں ملال اپنے
رنگین مرتبان میں یہ خوش نہیں تو کیاکچھ مچھلیاں اداس تو تالاب میں بھی ہیں
ترے مذاق کی ہلکی سی ایک ٹھوکر سےدیار اشک کا اک مرتبان ٹوٹ گیا
جسم کے مرتبان میں کیا ہےروح ہے بس مکان میں کیا ہے
اس کے بغیر آپ کا دل سچ کہوں اگرخالی ہے مرتبان محبت کیا کریں
یہ کون بھول گیا ان لبوں کا خاکہ یہاںیہ کون چھوڑ گیا گڑ کے مرتبان کھلے
مٹی کے سب ظروف ہیں پیچھے رکھے ہوئےشیشے کے مرتبان ہیں آگے بڑھے ہوئے
بھرنے لگا ہے عارضی دنیا سے میرا دلمیں اوبنے لگا ہوں اب اس مرتبان میں
جسم کے مرتبان سے آگےذائقے سے زبان سے آگے
مچھلیوں کا زنداں ہے مرتبان شیشے کادیکھ سات رنگوں میں یہ جہان شیشے کا
ایک مچھلی جو مرتبان میں ہےکوئی دریا بھی اس کے دھیان میں ہے
مچھلیاں شرم سے مری ہوں گیکانچ کا مرتبان ہے خالی
خواب پتلی کے مرتبان میں جوںقفل سامان کو لگایا ہوا
اس بھول جانے والے کو آئیں گے یاد ہمڈھکن نہیں کھلیں گے جبھی مرتبان کے
آج تو ساقی مجھے بس جام خالی چاہیئےآنسوؤں سے بھر چکا ہے مرتبان شام غم
یہ ٹھیک ہے نہیں مرتا کوئی جدائی میںخدا کسی کو کسی سے مگر جدا نہ کرے
مرتا ہوں اس آواز پہ ہر چند سر اڑ جائےجلاد کو لیکن وہ کہے جائیں کہ ہاں اور
آ گئی آپ کو مسیحائیمرنے والوں کو مرحبا کہئے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books