aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "maulaa"
من جس کا مولا ہوتا ہےوہ بالکل مجھ سا ہوتا ہے
کیوں بخش دیا مجھ سے گنہ گار کو مولامنصف تو کسی سے بھی رعایت نہیں کرتا
پیشانی کو سجدے بھی عطا کر مرے مولیٰآنکھوں سے تو یہ قرض ادا ہو نہیں سکتا
کام مشکل ہے مگر جیت ہی لوں گا اس کومیرے مولا کا وصیؔ جوں ہی اشارہ ہوگا
گرج برس پیاسی دھرتی پر پھر پانی دے مولاچڑیوں کو دانے بچوں کو گڑ دھانی دے مولا
مولا کسی کو ایسا مقدر نہ دیجیودلبر نہیں تو پھر کوئی دیگر نہ دیجیو
وہ دانائے سبل ختم الرسل مولائے کل جس نےغبار راہ کو بخشا فروغ وادیٔ سینا
مرے ماسٹر نہ ہوتے جو علوم و فن میں داناکبھی مولیٰ بخش صاحب کا نہ میں شکار ہوتا
تو اے مولائے یثرب آپ میری چارہ سازی کرمری دانش ہے افرنگی مرا ایماں ہے زناری
تجھ کو محمد عربی کی قسم ہے اورمولا علی کی شاہ خراسان کی قسم
محنت کر کے ہم تو آخر بھوکے بھی سو جائیں گےیا مولا تو برکت رکھنا بچوں کی گڑ دھانی میں
اس کو گلچیں کی نگاہوں سے بچائے مولاوہ تو غنچہ ہے ابھی اور نکھرنا ہے اسے
جو اس نے کیا اسے صلہ دےمولا مجھے صبر کی جزا دے
کن فکاں کے بھید سے مولیٰ مجھے آگاہ کرکون ہوں میں گر یہاں پر دوسرا کوئی نہیں
مرے مولا مری تنہائی مٹانے کے لیےمیرے جیسا ہی تو اک اور بنا سکتا ہے
مرے مولا نے مجھ کو چاہتوں کی سلطنت دے دیمگر پہلی محبت کا خسارہ ساتھ رہتا ہے
شاہ عالم کو سر عام سنا بیٹھا ہوںمیرے مولا تری چوکھٹ سے لگا بیٹھا ہوں
مولا مجھے پانی دے میں نے نہیں مانگا تھاچاندی کی صراحی کو سونے کے پیالوں کو
میرے مولا وہ خسارے کے سوا کچھ بھی نہیںہر وہ لمحہ جو تری یاد سے خالی جائے
ایسی تیز ہوا اور ایسی رات نہیں دیکھیلیکن ہم نے مولا جیسی ذات نہیں دیکھی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books