aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "mavaaqe"
کچھ تو مرے پندار محبت کا بھرم رکھتو بھی تو کبھی مجھ کو منانے کے لیے آ
کئی مواقع مری زندگی میں آئے مگرکسی پہ ہنس لئے اتنا کہ پھر ہنسا نہ گیا
مانگ لیتی ہے ہوا اچھے مواقع دیکھ کراک نہ اک مٹھی میں رہتا ہے شرارا ہر جگہ
کچھ خاص دور ہوتے ہیں فن کی نمود کےافسوس وہ مواقع عرض ہنر گئے
روٹھ جاتے تو منانے کے مواقع رہتےاس طرح چھوڑ کے دنیا نہیں جایا کرتے
ترے لیے تو مواقع بہت زیادہ ہیںتو مسئلوں میں گھرا کوئی شاہزادہ نئیں
مواقع عشق کے وہ اب کہاں ہیںادائیں یار کی درد زباں ہیں
جس کی سانسوں سے مہکتے تھے در و بام ترےاے مکاں بول کہاں اب وہ مکیں رہتا ہے
مقام گفتگو کیا ہے اگر میں کیمیا گر ہوںیہی سوز نفس ہے اور میری کیمیا کیا ہے
مقام پرورش آہ و نالہ ہے یہ چمننہ سیر گل کے لیے ہے نہ آشیاں کے لیے
کیا کہیں پھر کوئی بستی اجڑیلوگ کیوں جشن منانے آئے
محاذ عشق سے کب کون بچ کے نکلا ہےتو بچ گیا ہے تو خیرات کیوں نہیں کرتا
گنگناتے ہوئے اور آ کبھی ان سینوں میںتیری خاطر جو مہکتے ہیں شوالوں کی طرح
تجھے ہے مشق ستم کا ملال ویسے ہیہماری جان تھی جاں پر وبال ویسے ہی
اللہ بچائے مرض عشق سے دل کوسنتے ہیں کہ یہ عارضہ اچھا نہیں ہوتا
طالبؔ کو یہ کیا علم، کرم ہے کہ ستم ہےجانے کے لیے روٹھ، منانے کے لیے آ
ہر بھکاری پا نہیں سکتا مقام خواجگیہر کس و ناکس کو تیرا غم عطا ہوتا نہیں
کبھی کبھی تو بہت یاد آنے لگتے ہوکہ روٹھتے ہو کبھی اور منانے لگتے ہو
گھٹن سی ہونے لگی اس کے پاس جاتے ہوئےمیں خود سے روٹھ گیا ہوں اسے مناتے ہوئے
اگر کچھ آشنا ہوتا مذاق جبہ سائی سےتو سنگ آستان کعبہ جا ملتا جبینوں میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books