aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "mo.ajaze"
سنا ہے اس کو بھی ہے شعر و شاعری سے شغفسو ہم بھی معجزے اپنے ہنر کے دیکھتے ہیں
معجزے عشق دکھاتا ہے سکندرؔ صاحبچوٹ تو اس کو لگی دیکھیے چوٹل ہوا میں
معجزے کا در کھلا اور اک عصا روشن ہوادور گہرے پانیوں میں راستہ روشن ہوا
سنا ہے ہم نے دکھاتے ہو معجزے اکثرمیں گر گیا ہوں اٹھاؤ تو کوئی بات بنے
منظر سے ہیں نہ دیدۂ بینا کے دم سے ہیںسب معجزے طلسم تماشا کے دم سے ہیں
دشت ویراں کا سفر ہے اور نظر کے سامنےمعجزے در معجزے در معجزے ہوتے ہوئے
انکشافات ہو چکے سارےمعجزے کو انا میں رکھا گیا
دھواں دھنک ہوا انگار پھول بنتے گئےتمہارے ہاتھ بھی کیا معجزے دکھانے لگے
معجزے لفظ مرے خلق کریں گے ایسےچپ رہی پھر بھی زمانے کو سنائی دوں گی
تمام معجزے ساری شہادتیں لے کرمیں آب و خاک سے گزرا عداوتیں لے کر
دکھائے معجزے گر وہ بت عیار چٹکی میںتو بولے طائر رنگ حنا ہر بار چٹکی میں
کبھی اے حقیقت منتظر نظر آ لباس مجاز میںکہ ہزاروں سجدے تڑپ رہے ہیں مری جبین نیاز میں
محاذ عشق سے کب کون بچ کے نکلا ہےتو بچ گیا ہے تو خیرات کیوں نہیں کرتا
رات تاروں کا ٹوٹنا بھی مجازؔباعث اضطراب ہونا تھا
اللہ بچائے مرض عشق سے دل کوسنتے ہیں کہ یہ عارضہ اچھا نہیں ہوتا
تسکین دل محزوں نہ ہوئی وہ سعئ کرم فرما بھی گئےاس سعئ کرم کو کیا کہیے بہلا بھی گئے تڑپا بھی گئے
مجازؔ اک بادہ کش تو ہے یقیناًجو ہم سنتے تھے وہ عالم نہیں ہے
چوم کر پھول کو آہستہ سےمعجزہ باد صبا کرتی ہے
تجھے خبر ہی نہیں رات معجزہ جو ہوااندھیرے کو، تجھے چھو کر، دکھائی دینے لگا
یاد آتے ہیں معجزے اپنےاور اس کے بدن کا جادو بھی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books