aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "muhtaaj"
یہاں اک بوند کا محتاج ہوں میںسمندر ہیں سمندر پار میرے
ہم ہیں مشتاق اور وہ بیزاریا الٰہی یہ ماجرا کیا ہے
میں سخن فہم کسی وصل کا محتاج نہیںچاندنی رات ہے اک شعر سنا دے مجھ کو
حسن خود ہو گیا غریب نوازعشق محتاج التجا نہ رہا
اپنے رازق کو نہ پہچانے تو محتاج ملوکاور پہچانے تو ہیں تیرے گدا دارا و جم
جب سے پہرہ ضبط کا ہے آنسوؤں کی فصل پرہو گئیں محتاج آنکھیں دانے دانے کے لیے
جس کے محتاج شہنشاہ بھی ہیں اے عاقلؔہم فقیروں کو اک ایسا بھی کمال آتا ہے
کبھی محتاج لے کا بھی نہیں یہکبھی نغمہ رہین ساز بھی ہے
نہیں ہوتا ہے محتاج نمائش فیض شبنم کااندھیری رات میں موتی لٹا جاتی ہے گلشن میں
کشور و عشق میں محتاج کہاں ہیں بیدمؔقیس و فرہاد کی جاگیر لیے بیٹھے ہیں
اس سے بڑھ کر کوئی محتاج نہیں ہو سکتاگر کے جو شخص سنبھلنے کا ارادہ نہ کرے
کیا ترے ہی قرب کے محتاج تھے سب سلسلےکچھ سمجھ میں ہی نہیں آتا کہ میں اب کیا کروں
محتاج راہبر ہوں جہاں خضر تک شکیلؔایسی بھی کوئی راہ گزر چاہتا ہوں میں
مہ جبیں ہیں انہیں بندیا کی ضرورت کیا ہےکیوں وہ مہتاب پہ مہتاب لئے پھرتے ہیں
میں اوروں کو کیا پرکھوں آئینۂ عالم میںمحتاج شناسائی جب اپنا ہی چہرا ہے
میرے محتاج نہیں ہیں یہ بدلتے موسممان لیتا ہوں مگر دل بھی برا ہوتا ہے
اب کے مختار نے محتاج کی دیوار کا قدجتنا معمول ہے اتنا بھی نکلنے نہ دیا
قطرۂ آب کو محتاج کیا گردوں نےیاد ایام کہ تھیں چشمہ جاری آنکھیں
محتاج ہم سفر کی مسافت نہ تھی مریسب ساتھ تھے کسی سے رفاقت نہ تھی مری
گرو ہوا تو اسے چھوٹنا محال ہوادل غریب مرا مفلسوں کا مال ہوا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books