aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "mutaabiq"
اپنے چہرے سے جو ظاہر ہے چھپائیں کیسےتیری مرضی کے مطابق نظر آئیں کیسے
گھر کی تعمیر تصور ہی میں ہو سکتی ہےاپنے نقشے کے مطابق یہ زمیں کچھ کم ہے
تمام عمر کی کوشش کا بس یہی حاصلکسی کو اپنے مطابق کوئی بنا نہ سکے
انھوں نے اپنے مطابق سزا سنا دی ہےہمیں سزا کے مطابق بیان دینا ہے
کیوں سدا پہنے وہ تیرا ہی پسندیدہ لباسکچھ تو موسم کے مطابق بھی سنورنا ہے اسے
یہ جو میں بھاگتا ہوں وقت سے آگے آگےمیری وحشت کے مطابق یہ روانی کم ہے
سفر بدلتا رہا ہم سفر بدلتے رہےضرورتوں کے مطابق بشر بدلتے رہے
زہر لگتا ہے یہ عادت کے مطابق مجھ کوکچھ منافق بھی بتاتے ہیں منافق مجھ کو
یوں تو ہر بات یہاں ہوتی رہے گی لیکنتری خواہش کے مطابق نہیں ہونے والی
ضرورت کے مطابق تو سہارے لازمی ہوں گےاگر دریا بنانا ہو کنارے لازمی ہوں گے
گھر کی تقسیم وصیت کے مطابق ہوگیپھر بھی کیوں مجھ کو سگے بھائی سے ڈر لگتا ہے
محبت باغباں کے ہاتھ کی مٹی کو کہتے ہیںرخ گل کے مطابق خاک یہ سونے سے بہتر ہے
آخری فیصلہ تم اپنے مطابق لو گےپھر مری حامی یا انکار کا مطلب کیا ہے
ملا ان کو نہ دشمن من مطابقجو پیچھے رہ گئے تھے کوششوں میں
جی چاہتا ہے جینا جذبات کے مطابقحالات کر رہے ہیں حالات کے مطابق
نہ سب بے خبر ہیں نہ ہشیار سبغرض کے مطابق ہیں کردار سب
اپنی مرضی کے موافق جو فسانہ ہوتاوہ بھی دنیا کے مطابق ہی سنانا ہوتا
تری رضا کے مطابق ہی فیصلے ہوں گےتو صبر کر کہ ابھی رابطہ نیا نیا ہے
شہد کا بھی ذکر ہو سکتا تھا ہونے کو مگراس کے لہجے کے مطابق بات چھیڑی نیم کی
اپنی سوچوں کے مطابق کچھ بھی کر سکتا نہیںآدمی حالات کے ہاتھوں بہت مجبور ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books