aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "naagin"
وہ سرو قد ہے مگر بے گل مراد نہیںکہ اس شجر پہ شگوفے ثمر کے دیکھتے ہیں
مجھ کو تو کوئی ٹوکتا بھی نہیںیہی ہوتا ہے خاندان میں کیا
آنکھوں میں رہا دل میں اتر کر نہیں دیکھاکشتی کے مسافر نے سمندر نہیں دیکھا
دونوں عالم ہیں جس کے زیر نگیںدل اسی غم کی راجدھانی ہے
یہ کافی ہے کہ ہم دشمن نہیں ہیںوفا داری کا دعویٰ کیوں کریں ہم
وہ نگیں جو خاتم زندگی سے پھسل گیاتو وہی جو میرے غلام تھے مجھے کھا گئے
ریا کاری سے بچئے یہ بہت زہریلی ناگن ہےیہ ناگن زندگی بھر کی عبادت چھین لیتی ہے
بھاگتا ہوں میں زندگی سے خمارؔاور یہ ناگن ڈسے ہی جاتی ہے
بانبی ناگن، چھایا آنگن، گھنگھرو چھن چھن، آشا منآنکھیں کاجل، پربت بادل، وہ زلفیں اور یہ بازو
جب کہ تجھ بن نہیں کوئی موجودپھر یہ ہنگامہ اے خدا کیا ہے
اقلیم معانی میں عمل ہو گیا میرادنیا میں بھروسہ تھا کسے تاج و نگیں کا
محنت سے ہے عظمت کہ زمانے میں نگیں کوبے کاوش سینہ نہ کبھی ناموری دی
زلف شب گوں ترے شانے پہ کھلی ناگن ہےڈس لے یہ جس کو نہ پھر اٹھ کے وہ پانی مانگے
پہلا سا وہ زور نہیں ہے میرے دکھ کی صداؤں میںشاید پانی نہیں رہا ہے اب پیاسے دریاؤں میں
سایہ نہیں تھا نیند کا آنکھوں میں دور تکبکھرے تھے روشنی کے نگیں آسمان پر
تھی یہ سب کائنات زیر نگیںساتھ مور و ملخ سا لشکر تھا
ماریں ہیں ہم نگین سلیماں کو پشت دستجب مٹ گیا نشان تو گو نام رہ گیا
گرمیٔ دولت ہوئی آتش زن نام نکوخانۂ خاتم میں یاقوت نگیں اختر ہوا
جانا نہیں کچھ جز غزل آ کر کے جہاں میںکل میرے تصرف میں یہی قطعہ زمیں تھا
نہیں ہے زخم کوئی بخیے کے در خور مرے تن میںہوا ہے تار اشک یاس رشتہ چشم سوزن میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books