aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "naashte"
مرا دشمن سنا ہے کل سے بھوکا لڑ رہا ہےیہ پہلا تیر اس کو ناشتے میں جا لگے گا
تم ناشتے کی میز پہ بیٹھی ہو اس طرحیوں لگ رہا ہے جیسے نمک دان کھل گیا
خمار شب میں جو اک دوسرے پہ گرتے ہیںوہ لوگ مے سے زیادہ نشے پہ گرتے ہیں
بد گمانی کو کیا چائے پلا کر رخصتناشتے کا بھی طلب گار نہیں ہونے دیا
ناشتے پر جسے آزاد کیا ہے میں نےدوپہر کے لیے ارشاد کیا ہے میں نے
ہزار صبح سفر ناشتے کی میز پہ تھیمیں گرم سیر ہوا نور کے حرارے لیے
جشن مقتل ہی نہ برپا ہوا ورنہ ہم بھیپا بجولاں ہی سہی ناچتے گاتے جاتے
اول اول کی محبت کے نشے یاد تو کربے پیے بھی ترا چہرہ تھا گلستاں جاناں
لے گئے خاک میں ہم داغ تمنائے نشاطتو ہو اور آپ بہ صد رنگ گلستاں ہونا
بچھڑ کے تجھ سے نہ خوش رہ سکوں گا سوچا تھاتری جدائی ہی وجہ نشاط ہو گئی ہے
تو خدا تو نہیں اے ناصح ناداں میراکیا خطا کی جو کہا میں نے نہ مانا تیرا
شاید وہ مل ہی جائے مگر جستجو ہے شرطوہ اپنے نقش پا تو مٹا کر نہیں گیا
وہ جب بھی کرتے ہیں اس نطق و لب کی بخیہ گریفضا میں اور بھی نغمے بکھرنے لگتے ہیں
کچھ نہیں اس کے سوا جوشؔ حریفوں کا کلاموصل نے شاد کیا ہجر نے ناشاد کیا
اب عشق اس مقام پہ ہے جستجو نوردسایہ نہیں جہاں کوئی نقش قدم نہیں
اجل بھی جن کو سن کر جھومتی ہےوہ نغمے زندگی کے گا رہا ہوں
ڈوبنے والے پار جا اترےنقش پا اپنے چھوڑ کر تنہا
اک تم کہ تم کو فکر نشیب و فراز ہےاک ہم کہ چل پڑے تو بہرحال چل پڑے
نشے میں چور ہوں میں بھی تمہیں بھی ہوش نہیںبڑا مزہ ہو اگر تھوڑی دور ساتھ چلو
تھیں بنات النعش گردوں دن کو پردے میں نہاںشب کو ان کے جی میں کیا آئی کہ عریاں ہو گئیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books