aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "nagar"
انشاؔ جی اٹھو اب کوچ کرو اس شہر میں جی کو لگانا کیاوحشی کو سکوں سے کیا مطلب جوگی کا نگر میں ٹھکانا کیا
اتنے چپ چاپ کہ رستے بھی رہیں گے لا علمچھوڑ جائیں گے کسی روز نگر شام کے بعد
کیا قیامت ہے کہ دل جس کا نگر ہے محسنؔدل پہ اس کا بھی اجارہ نہیں دیکھا جاتا
دیار شام نہیں منزل سحر بھی نہیںعجب نگر ہے یہاں دن چلے نہ رات چلے
پھرتے ہیں کب سے در بدر اب اس نگر اب اس نگر اک دوسرے کے ہم سفر میں اور مری آوارگینا آشنا ہر رہگزر نا مہرباں ہر اک نظر جائیں تو اب جائیں کدھر میں اور مری آوارگی
بن کے بادل ہواؤں کے سنگ اڑ کے میںڈھونڈنے تجھ کو ہر اک نگر جاؤں گا
جہاں نہ پڑ سکے سایہ بھی کوئی نفرت کامحبتوں کا اک ایسا نگر بنایا جائے
جو چہرہ دیکھا وہ توڑا نگر نگر ویران کیےپہلے اوروں سے نا خوش تھے اب خود سے بے زاری ہے
معاف کیجے جو میں اجنبی ہوں محفل میںکہ راستے نہیں معلوم اس نگر کے مجھے
دی بادشہی حق نے تجھے حسن نگر کییو کشور ایراں میں سلیماں سوں کہوں گا
یہ موسموں کا نگر ہے یہاں کے لوگوں میںہوس زیادہ ہے اور عاشقی بہت کم ہے
جاناں دل کا شہر نگر افسوس کا ہےتیرا میرا سارا سفر افسوس کا ہے
دل وہ نگر نہیں کہ پھر آباد ہو سکےپچھتاؤ گے سنو ہو یہ بستی اجاڑ کر
انشاؔ جی کیا عذر ہے تم کو نقد دل و جاں نذر کروروپ نگر کے ناکے پر یہ لگتا ہے محصول میاں
بڑی عمر کے بعد ان آنکھوں میں کوئی ابر اترا تری یادوں کامرے دل کی زمیں آباد ہوئی مرے غم کا نگر شاداب ہوا
انہی پہ ہو کبھی نازل عذاب آگ اجلوہی نگر کبھی ٹھہریں پیمبروں والے
رات اتنی جا چکی ہے اور سونا ہے ابھیاس نگر میں اک خوشی کا خواب بونا ہے ابھی
یہ نگر پرندوں کا غول ہےجو گرا ہے دانہ و دام پر
ایک دن خواب نگر جانا ہےاور یونہی خاک بسر جانا ہے
کیا پوچھتے ہو مجھ سے کہ میں کس نگر کا تھاجلتا ہوا چراغ مری رہگزر کا تھا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books