aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "naghma e jan fiza..."
درد حیات عشق ہے نغمۂ جاں گداز میںغرق ہے ساری کائنات لذت سوز و ساز میں
جو ذوق جنوں عام کر دے جہاں میںمیں وہ نغمۂ جاں فزا چاہتا ہوں
نسیم آئی بہار آئی پیام جاں فزا لائیخیالیؔ زندگی اب زندگی معلوم ہوتی ہے
عجب انداز سے آئی ہے کچھ اٹھکھیلیاں کرتیشمیم جاں فزا کے پاس کچھ پیغام ہے شاید
الٰہی کیا مرے دلبر نے کھولا اپنے گیسو کومشام جاں میں اپنے آ کے بوئے جاں فزا ٹھہری
صورت نغمۂ جاں اے روحیؔمیں ترے دل میں اترنا چاہوں
نوید جاں فزا ہے کیا خبر قاتل کے آنے کیبتاؤ تو سہی تم داغؔ ایسے شادماں کیوں ہو
میں نہیں ہوں نغمۂ جاں فزا مجھے سن کے کوئی کرے گا کیامیں بڑے بروگ کی ہوں صدا میں بڑے دکھی کی پکار ہوں
یوں تو بجتے ہیں کئی ساز تخیل میں مرےدل مگر نغمۂ جاں سن کے بہل جاتا ہے
کبھی تو چھیڑ کوئی ساز کوئی نغمۂ جاںکبھی تو اپنے بدن سے اتار سناٹا
یہ میرے لئے مژدۂ جاں فزا ہےملیں گے وہ اب صبح و شام اللہ اللہ
سیکھا ہے امیںؔ میں نے ہاتف سے غزل کہنایہ نغمۂ جاں پرور ہے بلبل سدرہ کا
کاٹ دی عمر اسی چاہ میں روتے دھوتےکب مرے دل کے قریں نغمۂ جاں ٹھہرے گا
جتنی تھی کھٹک سانس کی کل نغمۂ جاں تھیکیا تم نے مجھے ہنس کے پکارا تو نہیں تھا
نغمۂ جاں سننے والو یہ تکلف تا بہ کےڈھا کے یہ دیوار بھی دیکھو کہ گھر میں کون ہے
کس جرم میں جینے کی سزا پائی ہے میں نےنے نکہت گیسو نہ کوئی نغمۂ جاں ہے
ذرے ذرے کی زباں پر نغمۂ جاں سوز ہےدشت زار غم نے ایسی خاک چھنوائی کہ بس
پھونک دے نغمۂ جاں سوز سے سامان قفسبلبل تفتہ جگر شکوۂ صیاد نہ کر
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books