aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "nibhaa.ii.n"
خورشیدؔ تو نے کیسے نبھائیں یہ عزلتیںجیسے تجھے کسی سے کوئی کام ہی نہ ہو
بڑی بے مزہ گزاری ہے زمانہ سازیوں نےنہ عداوتیں نبھائیں نہ تعلقات کھل کے
ضمیر و ذہن سے کی ہیں بغاوتیں کیا کیامنافقوں سے نبھائیں رفاقتیں کیا کیا
دکھ درد غم ہیں تیری عنایات زندگیتو نے نبھائیں خوب روایات زندگی
پہلے سے مراسم نہ سہی پھر بھی کبھی تورسم و رہ دنیا ہی نبھانے کے لیے آ
چراغ جلتے ہی بینائی بجھنے لگتی ہےخود اپنے گھر میں ہی گھر کا نشاں نہیں ملتا
اس کی وہ جانے اسے پاس وفا تھا کہ نہ تھاتم فرازؔ اپنی طرف سے تو نبھاتے جاتے
دوست بن کر بھی نہیں ساتھ نبھانے والاوہی انداز ہے ظالم کا زمانے والا
ہوتا ہے نہاں گرد میں صحرا مرے ہوتےگھستا ہے جبیں خاک پہ دریا مرے آگے
میں زندگی کا ساتھ نبھاتا چلا گیاہر فکر کو دھوئیں میں اڑاتا چلا گیا
یاد کے بے نشاں جزیروں سےتیری آواز آ رہی ہے ابھی
تو چھوڑ رہا ہے تو خطا اس میں تری کیاہر شخص مرا ساتھ نبھا بھی نہیں سکتا
عمر بھر کون نبھاتا ہے تعلق اتنااے مری جان کے دشمن تجھے اللہ رکھے
نہیں پائے گا نشاں کوئی ہمارا ہرگزہم جہاں سے روش تیر نظر جائیں گے
آپ کہیے تو نبھاتے چلے جائیں گے مگراس تعلق میں اذیت کے سوا کچھ بھی نہیں
نئی زمین نیا آسماں بھی مل جائےنئے بشر کا کہیں کچھ نشاں نہیں ملتا
بھلا بھلا کے جتایا ہے ان کو راز نہاںچھپا چھپا کے محبت کو آشکار کیا
ہم ہیں سوکھے ہوئے تالاب پہ بیٹھے ہوئے ہنسجو تعلق کو نبھاتے ہوئے مر جاتے ہیں
کہیں تار دامن گل ملے تو یہ مان لیں کہ چمن کھلےکہ نشان فصل بہار کا سر شاخسار کوئی تو ہو
نشان راہ دکھاتے تھے جو ستاروں کوترس گئے ہیں کسی مرد راہ داں کے لیے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books