aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "nikhar"
بس اک نگاہ سے لٹتا ہے قافلہ دل کاسو رہروان تمنا بھی ڈر کے دیکھتے ہیں
اس رات کوئی خوشبو قربت میں نہیں جاگیمیں ورنہ سنور جاتا اور وہ بھی نکھر جاتا
بارش وصل وہ ہوئی سارا غبار دھل گیاوہ بھی نکھر نکھر گیا ہم بھی نکھر نکھر گئے
خوشی ہوئی ہے آج تم کو دیکھ کربہت نکھر سنور گئے ہو خوش رہو
خون عشاق سے جام بھرنے لگے دل سلگنے لگے داغ جلنے لگےمحفل درد پھر رنگ پر آ گئی پھر شب آرزو پر نکھار آ گیا
ان اندھیروں سے ہی سورج کبھی نکلے گا نظیرؔرات کے سائے ذرا اور نکھر جانے دے
میں بڑھاؤں گا تری شہرت خوشبو کا نکھارتو دعا دے مرے افسانۂ رسوائی کو
درد کی دھوپ سے چہرے کو نکھر جانا تھاآئنہ دیکھنے والے تجھے مر جانا تھا
یہ اشک دل پہ گریں تو بہت چمکتا ہےکبھی یہ آئنہ تیزاب سے نکھار کے دیکھ
تم گل تھے ہم نکھار ابھی کل کی بات ہےہم سے تھی سب بہار ابھی کل کی بات ہے
وہ ایک جھیل تھی شفاف نیل پانی کیاور اس میں ڈوب کو خود کو نکھار آئے ہم
شکن زلف عنبریں کیوں ہےنگہ چشم سرمہ سا کیا ہے
زیادہ عمر تو ہوتی نہیں گلوں کی مگرگلوں کی طرح نکھر جانا چاہتے ہیں ہم
بس ایک نگاہ کی تھی اس نےسارا چہرہ نکھر گیا ہے
چلو کہ جشن بہار دیکھیں چلو کہ ظرف بہار جانچیںچمن چمن روشنی ہوئی ہے کلی کلی پہ نکھار سا ہے
ہوا چلی تو نئی بارشیں بھی ساتھ آئیںزمیں کے چہرے پہ آیا نکھار کا موسم
یہ جو مجھ پر نکھار ہے سائیںآپ ہی کی بہار ہے سائیں
جذبۂ غم کی خیر ہو ساغرؔحسرتوں پر نکھار دیکھا ہے
پھر آئینۂ عالم شاید کہ نکھر جائےپھر اپنی نظر شاید تا حد نظر جائے
شب چاندنی کی آنچ میں تپ کر نکھر گئیسورج کی جلتی آگ میں دن خاک ہو گیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books