aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "paa-e-daaG"
وہ بھول سکتا ہے اے داغؔ مجھ کو جلد مگراسے بھلانے میں شاید مجھے زمانہ لگے
بنیاد تجھ سے ظلم و ستم کی پڑی مگرمہر و وفا سے داغؔ تو انجان ہے ابھی
توڑ دے جو قفس کی سبھی تیلیاںمجھ کو وہ قوت بال و پر چاہیے
ڈھا رہا ہے جو داغؔ ظلم و ستمایک دن وہ بھی مہرباں ہوگا
عظمت خاک وطن پر نہ کہیں حرف آئےہے وطن خطرے میں اب ہوش میں آؤ یارو
شاخ شجر پہ ہوتی تو کچھ اور بات تھیموجوں پہ آشیانے کی تعمیر کس لئے
شب وصل بھی لب پہ آئے گئے ہیںیہ نالے بہت منہ لگائے گئے ہیں
کبھی اپنا بھی روز خوش اے داغؔدور ایام سے تو آئے گا
دل میں گھٹ گھٹ کے رہ گئی حسرتلب پر آ آ کے رہ گیا مطلب
بزم احباب میں اے داغؔ کبھی تو ہنس بولدیکھتے ہیں تجھے ہر وقت پریشان بہت
نہیں کھیل اے داغؔ یاروں سے کہہ دوکہ آتی ہے اردو زباں آتے آتے
تو بھولنے کی چیز نہیں خوب یاد رکھاے داغؔ کس طرح تجھے دل سے بھلائیں ہم
لوگ کہتے ہیں بنا دلی بگڑ کر لکھنؤپر کہاں اے داغؔ اس اجڑے ہوئے گھر کا جواب
کھوٹے داموں میں یہ بھی کیا ٹھہرادرہم داغ کا رواج نہیں
غزل اک اور بھی اے داغؔ لکھوطبیعت اس زمیں میں کچھ لڑی ہے
غربت کے رنج فاقہ کشی کے ملال کھینچاے داغؔ پر زمانے سے دست سوال کھینچ
زیست سے تنگ ہو اے داغؔ تو جیتے کیوں ہوجان پیاری بھی نہیں جان سے جاتے بھی نہیں
کہتے تھے ہم اے داغؔ وہ کوچہ ہے خطرناکچھپ چھپ کے مگر آپ کا جانا نہ ہوا بند
دل پر آرزو لٹا اے داغؔوہ خزانہ نظر نہیں آتا
اے داغؔ اس کی خیر مناتا ہے آدمیکوئی عزیز بڑھ کے نہیں اپنی جان سے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books