aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "paanaa"
جان کر سوتا تجھے وہ قصد پا بوسی مرااور ترا ٹھکرا کے سر وہ مسکرانا یاد ہے
بہت بے باک آنکھوں میں تعلق ٹک نہیں پاتامحبت میں کشش رکھنے کو شرمانا ضروری ہے
بھلا پانا بہت مشکل ہے سب کچھ یاد رہتا ہےمحبت کرنے والا اس لیے برباد رہتا ہے
کھونے اور پانے کا جیون نام رکھا ہے ہر کوئی جانےاس کا بھید کوئی نہ دیکھا کیا پانا کیا کھونا ہوگا
کبھی پا کے تجھ کو کھونا کبھی کھو کے تجھ کو پانایہ جنم جنم کا رشتہ ترے میرے درمیاں ہے
آدھا دانا آدھا پاگل نئیں نئیں نئیںاس کو پانا ہے تو پورا پاگل بن
اتنا مشکل نہیں تجھے پانااک گھڑی چاہیئے ہے فرصت کی
محبت کا ہر بھید پانا بھی ہےمگر اپنا دامن بچانا بھی ہے
اسی کی طرح مجھے سارا زمانا چاہےوہ مرا ہونے سے زیادہ مجھے پانا چاہے
دل آباد کا برباد بھی ہونا ضروری ہےجسے پانا ضروری ہے اسے کھونا ضروری ہے
اچھا نہیں پئیں گے جو پینا حرام ہےجینا نہ ہو حرام چلو میکدے چلیں
فسانہ اب کوئی انجام پانا چاہتا ہےتعلق ٹوٹنے کو اک بہانہ چاہتا ہے
اب ترا کام ہے بس اہل وفا کا پانااب ترا نام ہے بس عشق کے غم خانوں میں
اس تک آتی ہے تو ہر چیز ٹھہر جاتی ہےجیسے پانا ہی اسے اصل میں مر جانا ہے
طالبؔ اس کو پانا تو دشوار نہ تھااندیشہ تھا خود اپنے کھو جانے کا
اب اس جنون طلب کا کوئی ٹھکانہ ہےکہ اپنے آپ کو کھو کر بھی ان کو پانا ہے
ذہن کی قید سے آزاد کیا جائے اسےجس کو پانا نہیں کیا یاد کیا جائے اسے
یہی ہوا کہ فریب امید و یاس مٹےوہ پا گئے ترے ہاتھوں ہمیں جو پانا تھا
ان اندھیروں میں پہنچ پانا بہت دشوار تھامیں تری آواز پر پلکیں جھپکتا آ گیا
بے حد بے چینی ہے لیکن مقصد ظاہر کچھ بھی نہیںپانا کھونا ہنسنا رونا کیا ہے آخر کچھ بھی نہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books