aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "pahan"
کیوں مری شکل پہن لیتا ہے چھپنے کے لیےایک چہرہ کوئی اپنا بھی خدا کا ہوتا
میں گھر سے تیری تمنا پہن کے جب نکلوںبرہنہ شہر میں کوئی نظر نہ آئے مجھے
سیاہ رنگ چمکتی ہوئی کناری ہےپہن لو اچھی لگیں گی گھٹائیں بھیجی ہیں
جو منصبوں کے پجاری پہن کے آتے ہیںکلاہ طوق سے بھاری پہن کے آتے ہیں
وہ میری دی ہوئی نتھنی پہن کے گھومتی ہےتبھی وہ ان دنوں کچھ اور نک چڑھی ہوئی ہے
اترا رہے ہو آج پہن کر نئی قبادامن تھا تار تار ابھی کل کی بات ہے
کہاں ملیں گے وہ اگلے دنوں کے شہزادےپہن کے تن پہ لبادے گداگروں والے
دریا نے کل جو چپ کا لبادہ پہن لیاپیاسوں نے اپنے جسم پہ صحرا پہن لیا
ہر کوئی طرۂ پیچاک پہن کر نکلاایک میں پیرہن خاک پہن کر نکلا
نفرتوں کا وہی ملبوس پہن لو پھر سےعین ممکن ہے یہ دنیا تمہیں پہچانی نہ ہو
اسے بھی ٹھان رکھ ساقی یقیں ہوگا نہ رندوں کواگر زاہد پہن کر جامۂ احرام آئے گا
دھوپ کے دستانے ہاتھوں میں پہن کربرف کی چادر اتاری جا رہی ہے
مرے وہم و گماں پے رات دن چھائی اداسی ہےپہن کر خواہشوں کا یہ بدن آئی اداسی ہے
مرا خیال بھی گھنگرو پہن کے ناچے گااگر خیال کو تیرا خیال آ جائے
کہیں جیسے میں کوئی چیز رکھ کر بھول جاتا ہوںپہن لیتا ہوں جب دستار تو سر بھول جاتا ہوں
پہن لیا ہے اسے آنکھ موند کر میں نےوگرنہ سوچتا رہتا اتارا کیا ہوگا
نہ جانے کتنے بدن وہ پہن کے لیٹا ہےبہت قریب ہے پھر بھی چھپا چھپا سا ہے
مت مانیو کہ ہوگا یہ بے درد اہل دیںگر آوے شیخ پہن کے جامہ قرآن کا
قبائے زرد پہن کر وہ بزم میں آیاگل حنا کو ہتھیلی میں تھام کر بیٹھا
آپ بھی ریت کا ملبوس پہن کر دیکھیںہم وہ پیاسے ہیں نہ صحرا نہ سمندر دیکھیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books