aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "parvaane"
دیر سے سوچ میں ہیں پروانےراکھ ہو جائیں یا ہوا ہو جائیں
اس شمع فروزاں کو آندھی سے ڈراتے ہواس شمع فروزاں کے پروانے ہزاروں ہیں
بھونرے ہیں اگر مدہوش تو کیا پروانے بھی ہیں خاموش تو کیاسب پیار کے نغمے گاتے ہیں سب یار کی باتیں کرتے ہیں
حسن ہے ذات مری عشق صفت ہے میریہوں تو میں شمع مگر بھیس ہے پروانے کا
شمع کی لو پہ سر شام سلگتے جلتےکسی پروانے کو دیکھو گے تو یاد آؤں گا
لال ڈورے تری آنکھوں میں جو دیکھے تو کھلامئے گل رنگ سے لبریز ہیں پیمانے دو
سب اک چراغ کے پروانے ہونا چاہتے ہیںعجیب لوگ ہیں دیوانے ہونا چاہتے ہیں
مے بوند بھر پلا کر کیا ہنس رہا ہے ساقیبھر بھر کے پیتے آخر پیمانے آدمی ہیں
نہ رو اے شمع موجودہ پتنگوں کی مصیبت پرابھی محفل سے باہر تیرے پروانے بہت سے ہیں
تم کو مرنا ہے تو مرنا مرے گل ہونے پرشمع کہتی رہی شب بھر یہی پروانے سے
عشق کیا چیز ہے یہ پوچھیے پروانے سےزندگی جس کو میسر ہوئی جل جانے سے
دل لے کے دغا دیتے ہیں اک روگ لگا دیتے ہیںہنس ہنس کے جلا دیتے ہیں یہ حسن کے پروانہ کو
نہ آئیں آپ تو محفل میں کون آتا ہےجلے نہ شمع تو پروانے تھوڑی ہوتے ہیں
پھر وہ پروانے جنہیں اذن شہادت نہ ملاپھر وہ شمعیں کہ جنہیں رات نہ ہونے پائی
دیکھیے محفل ساقی کا نتیجہ کیا ہوبات شیشے کی پہنچنے لگی پیمانے تک
دعائیں دو محبت ہم نے مٹ کر تم کو سکھلائینہ جلتی شمع محفل میں تو پروانہ کہاں جاتے
شمع نے جل کر جلایا بزم میں پروانے کوبن جلے اپنے جلانا کیا کسی کا سہل ہے
نقاب الٹا ہے شمعوں نے ستارو تم تو سو جاؤکریں گے رقص پروانے ستارو تم تو سو جاؤ
لگے ہیں شمع پر پہرے زمانے کی نگاہوں کےجنہیں جلنے کی حسرت ہے وہ پروانے کہاں جائیں
اک ساتھ فنا ہو جانے سے اک جشن تو برپا ہوتا ہےیوں تنہا جلنا ٹھیک نہیں سمجھائے کوئی پروانے کو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books