aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "parvardigaar"
اک فرصت گناہ ملی وہ بھی چار دندیکھے ہیں ہم نے حوصلے پروردگار کے
غضب کا حسن ہے آرائشیں قیامت کیعیاں ہے قدرت پروردگار عید کے دن
مجھ سا نہ دے زمانے کو پروردگار دلآشفتہ دل فریفتہ دل بے قرار دل
پروردگار تو نے سمندر تو دے دیےاب میرے خشک ہونٹوں کو صحرا کی پیاس دے
نہ بدرقہ ہے نہ کوئی رفیق ساتھ اپنےفقط عنایت پروردگار راہ میں ہے
اس وقت تک تو وضع میں آیا نہیں ہے فرقتیرا کرم شریک جو پروردگار تھا
پیش آئے لاکھ رنج اگر اک خوشی ہوئیپروردگار یہ بھی کوئی زندگی ہوئی
اب تک اسیر دام فریب حیات ہوںمجھ کو بھلا دیا مرے پروردگار نے
پیتا ہوں میں شراب محبت تو کیا ہواپیتا ہے یہ شراب تو پروردگار بھی
پروردگار جانتا ہے تو دلوں کے حالمیں جی نہ پاؤں گا جو اسے کچھ بھی ہو گیا
ناقوس بن کے پوچھنے جاؤں اگر مزاجبت بھی کہیں گے شکر ہے پروردگار کا
وہ شخص آ کے میرے محلے میں بس گیامجھ پر نگاہ پڑ گئی پروردگار کی
اے شفقؔ کس نے بگاڑا ہے اسےکون ہے پروردگار زندگی
جس کا کوئی نہیں زمانے میںاس کا پروردگار ہوتا ہے
سپاہ شام کے نیزے پہ آفتاب کا سرکس اہتمام سے پروردگار شب نکلا
غریب شہر تونگر سے کہہ رہا تھا کہ توامیر شہر ہے پروردگار تھوڑی ہے
پوچھیں وہ کاش حال دل بے قرار کاہم بھی کہیں کہ شکر ہے پروردگار کا
وہ رنگ عشق میں پروردگار آ جائےدکھا دوں آگ کو دامن بہار آ جائے
پروردگار میرے گناہوں کو بخش دےمجھ کو سنائی دیتی نہیں اب اذان تک
ہمت نہ ہار دے کوئی منزل کے سامنےپروردگار یوں بھی کوئی ناتواں نہ ہو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books