aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "pasandiida"
کیوں سدا پہنے وہ تیرا ہی پسندیدہ لباسکچھ تو موسم کے مطابق بھی سنورنا ہے اسے
ہر شخص دوسرے کی ملامت کا ہے شکارآخر یہاں کسی کا پسندیدہ کون ہے
اب ہمیں دیکھ کے لگتا تو نہیں ہے لیکنہم کبھی اس کے پسندیدہ ہوا کرتے تھے
قبر جیسی نا پسندیدہ جگہ بھی ارتضٰیؔدل کبھی ہرگز نہ چاہے گا مگر جائیں گے آپ
حسد کا رنگ پسندیدہ رنگ ہے سب کایہاں کسی کو کوئی اب دعا نہیں دیتا
ہر بات ہے خالدؔ میں پسندیدہ و مطبوعاک پیرویٔ رسم و رہ عام نہیں ہے
ڈھونڈنے نکلا ہوں میں اس کے پسندیدہ پھولمیری اس شہر میں یہ پہلی خریداری ہے
پیغام تو ان کا آیا ہے تم شہر میں تشنہؔ آ جاؤصحرا ہے پسندیدہ ہم کو ہم شہر میں جا کر کیا کرتے
جو پوچھی پسندیدہ شے دیکھنے میںکہا شوق سے تیرا غم دیکھتے ہیں
سنتیں دوست کی پسندیدہان کی ہر ہر ادا ادا ہے نا
تم نے پہنا ہی نہیں میرا پسندیدہ لباستم کو آیا ہی نہیں پاس بلانے کا ہنر
ذہن میں آنے لگے پھر نا پسندیدہ خیالوہ کہانی کیسے بھولیں نقش جو دل پر ہوئی
بھیجتا ہوں آپ کو اپنی پسندیدہ غزلتازہ تازہ ناشنیدہ اور نادیدہ غزل
جسم و جاں کیسے کہ عقلوں میں تغیر ہو چلاتھا جو مکروہ اب پسندیدہ ہے اور مقبول ہے
یہ رنگ اس کا پسندیدہ رنگ تھا ماہیمیں آج رونے لگا ایک شال بنتے ہوئے
پسندیدہ نہ ہو سیمابؔ کیوں طرز سخن تیرینہ لائے رنگ فیضان ہما یہ ہو نہیں سکتا
طرز ستم کچھ اور اب ایجاد کیجیےترچھی نظر تو ایک پسندیدہ ناز ہے
ایک پسندیدہ گرفتاری تھی آزادی نہ تھیایک قفس تھا وہ بھی جس کو آشیاں سمجھا تھا میں
جس پہ پڑ جائے وہی محمودؔ ہوہے پسندیدہ مرا سایہ بہت
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books