aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "pastii"
عجز گناہ کے دم تک ہیں عصمت کامل کے جلوےپستی ہے تو بلندی ہے راز بلندی پستی ہے
یہ فلک زاد کی کہانی ہےاس کو پستی سے عشق ہو گیا ہے
میں دریا ہوں مگر بہتا ہوں میں کہسار کی جانبمجھے دنیا کی پستی میں اتر جانا نہیں آتا
غرۂ اوج بنائے عالم امکاں نہ ہواس بلندی کے نصیبوں میں ہے پستی ایک دن
اے شوق تری پستئ ہمت کا برا ہومشکل ہوئے جو کام تھے آسان ہزاروں
جانے میں کون سی پستی میں گرا ہوں شہزادؔاس قدر دور ہے سورج کہ دیا لگتا ہے
یہ جو کچھ دیکھتے ہیں ہم فریب خواب ہستی ہےتخیل کے کرشمے ہیں بلندی ہے نہ پستی ہے
محو سفر ہوں گرم سفر ہوںمیری نظر میں رفعت نہ پستی
خدا جانے یہ ہے اوج یقیں یا پستئ ہمتخدا سے کہہ رہا ہوں نا خدا ہونے کا وقت آیا
پستئ حوصلۂ شوق کی اب ہے یہ صلاحبیٹھ رہئے غم ہجراں پہ قناعت کر کے
بلند ہو تو کھلے تجھ پہ زور پستی کابڑے بڑوں کے قدم ڈگمگائے ہیں کیا کیا
عقل کی سطح سے کچھ اور ابھر جانا تھاعشق کو منزل پستی سے گزر جانا تھا
مجھے اپنی پستی کی شرم ہے تری رفعتوں کا خیال ہےمگر اپنے دل کو میں کیا کروں اسے پھر بھی شوق وصال ہے
دیکھو پستی سے تو ہر ایک بلندی ہے رازجادۂ کوہ فقط زیر قدم کھلتا ہے
ڈرتا ہوں بہت بلندیوں سےپستی سے نباہ چاہتا ہوں
مذہب کی خرابی ہے نہ اخلاق کی پستیدنیا کے مصائب کا سبب اور ہی کچھ ہے
اہل دانش ہوئے ارباب سیاست کے مریدایسی پستی پہ مرے دل میں چھری لگتی ہے
پستیٔ زمیں سے ہے رفعت فلک قائممیری خستہ حالی سے تیری کج کلاہی بھی
حد ہے پستی کی کہ پستی کو بلندی جانااب بھی احساس ہو اس کا تو ابھرنا ہے یہی
آیا ہے ہر چڑھائی کے بعد اک اتار بھیپستی سے ہم کنار ملے کوہسار بھی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books