aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "pat"
اب تجھے رب کہیں یا بت سمجھیںعشق میں ذات پات کون کرے
چلتے ہو تو چمن کو چلئے کہتے ہیں کہ بہاراں ہےپات ہرے ہیں پھول کھلے ہیں کم کم باد و باراں ہے
جھونکے کچھ ایسے تھپکتے ہیں گلوں کے رخسارجیسے اس بار تو پت جھڑ سے بچا ہی دیں گے
لوح سینہ پر مری سو نیزۂ خطی لگےخستگی اس دل شکستہ کی اسی بابت ہوئی
ہنسی معصوم سی بچوں کی کاپی میں عبارت سیہرن کی پیٹھ پر بیٹھے پرندے کی شرارت سی
چھینا تھا دل کو چشم نے لیکن میں کیا کروںاوپر ہی اوپر اس صف مژگاں میں پٹ گیا
تتلیوں کے پر کتابوں میں کہیں گم ہو گئےمٹھیوں کے آئنے میں ایک چہرہ رہ گیا
پت جھڑوں کی کہانیاں پڑھناسارا منظر کتاب سا ہوگا
ہم عاشقوں کو مرتے کیا دیر کچھ لگے ہےچٹ جن نے دل پہ کھائی وہ ہو گیا ہے چٹ پٹ
شاخچہ ٹوٹ چکا کب کا شجر سے لیکناب بھی کچھ سوکھے ہوئے پات لیے پھرتا ہے
کبھی بسنت میں پیاسی جڑوں کی چیخ بھی سنلٹے شجر سے ہرے پات مانگنے والے
نہ ملنے کا ارادہ ہو تو یہ عیاریاں دیکھوہمکنا آگے بڑھنا پاس آنا اور ہٹ جانا
وہ گل تھا ڈال ڈال تو گلشن میں جوں صباہم بھی تھے پات پات ابھی کل کی بات ہے
یہ کیا بنا ہوں محبت کا میں شجر صاحببکھر گیا ہے مرا پات پات لوگوں میں
ڈالے رہیں بسیرے خوابوں بھرے اندھیرےمحلوں کی آس رکھو کٹیا کے پٹ نہ کھولو
دن ڈھل چکا تھا اور پرندہ سفر میں تھاسارا لہو بدن کا رواں مشت پر میں تھا
چاندنی جھولتی ہے شانے پرچاند کو گود میں کھلاتا ہوں
منظر بھی سب بانجھ رتوں میں ڈوب گئےآنکھوں پر بھی پہرہ بٹھانا چھوڑ دیا
سبھی جھاڑ کوں پت جھڑی باؤ آیاچکر کھانس پر ہے نظر تو دسوں شاہ
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books