aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "phool khilte hain e"
پھول کھلتے ہیں تو آتی ہے صدا رات گئےدل کے آنگن میں برستی ہے گھٹا رات گئے
پھول کھلتے ہیں تو کانٹوں کو ہنسی آتی ہےایسے کھلنے پہ خزاؤں کو ہنسی آتی ہے
شراب ڈھلتی ہے شیشے میں پھول کھلتے ہیںچلے بھی آؤ کہ اب دونوں وقت ملتے ہیں
کبھی جو آپ کو دیکھوں تو دل میں پھول کھلتے ہیںکہوں میں آپ سے کیسے مجھے آپ اچھے لگتے ہیں
پھول کھلتے ہیں تالاب میں تارا ہوتاکوئی منظر تو مری آنکھ میں پیارا ہوتا
ان کی یادوں کے پھول کھلتے ہیںموسم خوش گوار ہوتا ہے
محبت کرنے والوں کا حسین انجام کیا جانوشگفتہ پھول کھلتے ہیں گل گلزار ہوتا ہے
جب برستی ہے تری یاد کی رنگین پھوارپھول کھلتے ہیں در مے کدہ وا ہوتا ہے
درد کے پھول بھی کھلتے ہیں بکھر جاتے ہیںزخم کیسے بھی ہوں کچھ روز میں بھر جاتے ہیں
پھول کھلتے ہیں تو ہم سوچتے ہیںتیرے آنے کے زمانے آئے
یہی موسم ہے آؤ مر جائیںپھول کھلتے ہیں اس مہینے میں
پھول کھلتے ہیں مجھ میں شعروں کےایک مصرعہ سمائے بیٹھی ہوں
روز یادوں کے پھول کھلتے ہیںمیرے آنگن میں اک صنوبر ہے
مری مشکل کا حل نہیں ملتاپھول کھلتے ہیں پھل نہیں ملتا
خاک اڑا کرتی تھی جہاں پہلےپھول کھلتے ہیں اب وہاں دیکھو
خوشبوئیں اس کی ساتھ لاتے ہیںپھول کھلتے ہیں جب بہاروں میں
لمس میں پھول کھلتے ہیں راولؔنیند سے جب کوئی جگائے ہاتھ
اس کی چاہت کے پھول کھلتے ہیںدل کی شاخیں مہکتی رہتی ہیں
تجھ کو رکھتی ہوں اپنی سوچوں میںپھول کھلتے ہیں کتنے رستوں میں
پھول کھلتے ہیں ہر برس ان پردفن ہے کون ان مزاروں میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books