aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "phuulaa"
سنا ہے بولے تو باتوں سے پھول جھڑتے ہیںیہ بات ہے تو چلو بات کر کے دیکھتے ہیں
اب کے ہم بچھڑے تو شاید کبھی خوابوں میں ملیںجس طرح سوکھے ہوئے پھول کتابوں میں ملیں
یہ پھول مجھے کوئی وراثت میں ملے ہیںتم نے مرا کانٹوں بھرا بستر نہیں دیکھا
پھلا پھولا رہے یارب چمن میری امیدوں کاجگر کا خون دے دے کر یہ بوٹے میں نے پالے ہیں
کب تک اسے سینچو گے تمنائے ثمر میںیہ صبر کا پودا تو نہ پھولا نہ پھلا ہے
تقدیر میری ہو گئی اس پھول کی طرحمرجھا گیا تو پھر کبھی پھولا پھلا نہیں
پیڑ یہاں کچھ سدا بہار بھی ہوتے ہیںموسم موسم تم بھی پھولا پھلا کرو
پھولوں کا ہار بن گیا ہے موتیوں کا ہارایسا خوشی سے پھول گیا دست یار میں
دل ہو گیا ہے غم سے ترے داغ دار خوبپھولا ہے کیا ہی جوش سے یہ لالہ زار خوب
اک نحوست ہے مرے موسموں پر چھائی ہوئیہے یہی وجہ کہ پھلتا نہیں پھولا ہوا میں
میں بھی ترے اقرار پہ پھولا نہ سمایاتجھ کو بھی مجھے پا کے خوشی کم نہیں ہوتی
سینے میں داغ ہائے محبت کی ہے بہارپھولا ہے خوب یہ چمن دل کشائے دوست
یہ تیرا شہر مری سانس چھین لیتا ہےمیں اپنے گاؤں میں سینہ پھلا کے چلتا ہوں
تم نے دم دے کے جب ملایا پھولخوب مثل حباب پھولا پیٹ
تجھی سے منہ پھلا لیتے عجب کیاصبا غنچوں کا بھی آخر نمو تھا
سینہ پھلا کے ایسے مسجد سے آ رہے ہیںاللہ میاں پہ جیسے احسان کر دیا ہے
رخسار تیرے سیم گوں پھر اس پہ گل گونے کا رنگپھولا ہے کیا رنگ چمن ایک اس طرف ایک اس طرف
شادیٔ مرگ سے پھولا میں سمانے کا نہیںگور کہتے ہیں کسے نام کفن ہے کس کا
کانٹا سکھا کے ہجر نے ہر چند کر دیاوہ گل بدن ملے تو نہ پھولا سماؤں میں
لجیائی سے نازک ہے اے جان بدن تیرااب چھو نہیں سکتے ہم پھولا یہ چمن تیرا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books