aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "plasma"
ہر کوئی دل کی ہتھیلی پہ ہے صحرا رکھےکس کو سیراب کرے وہ کسے پیاسا رکھے
اک تو ہم کو ادب آداب نے پیاسا رکھااس پہ محفل میں صراحی نے بھی گردش نہیں کی
بڑے لوگوں سے ملنے میں ہمیشہ فاصلہ رکھناجہاں دریا سمندر سے ملا دریا نہیں رہتا
بڑا احسان ہم فرما رہے ہیںکہ ان کے خط انہیں لوٹا رہے ہیں
اپنی لہر ہے اپنا روگدریا ہوں اور پیاسا ہوں
فاصلہ نظروں کا دھوکہ بھی تو ہو سکتا ہےوہ ملے یا نہ ملے ہاتھ بڑھا کر دیکھو
میرا تالو تر کر دوسچ مچ پیاسا لگتا ہوں
سنا ہے رات بھر برسا ہے بادلمگر وہ شہر جو پیاسا رہا ہے
کیا قیامت ہے کہ جن کے نام پر پسپا ہوئےان ہی لوگوں کو مقابل میں صف آرا دیکھنا
تسکین دل محزوں نہ ہوئی وہ سعئ کرم فرما بھی گئےاس سعئ کرم کو کیا کہیے بہلا بھی گئے تڑپا بھی گئے
ہائے وہ اس کا موج خیز بدنمیں تو پیاسا رہا لب جو بھی
رنگ اکھڑ جائے تو ظاہر ہو پلستر کی نمیقہقہہ کھود کے دیکھو تو تمہیں آہ ملے
کتنا دشوار تھا دنیا یہ ہنر آنا بھیتجھ سے ہی فاصلہ رکھنا تجھے اپنانا بھی
کوئی پیاسا بھی کبھی اس کی طرف رخ نہ کرےکسی دریا کو اگر پیاس بجھانی آئے
جا دکھا دنیا کو مجھ کو کیا دکھاتا ہے غرورتو سمندر ہے تو ہے میں تو مگر پیاسا نہیں
سب کی کہانی ایک طرف ہے میرا قصہ ایک طرفایک طرف سیراب ہیں سارے اور میں پیاسا ایک طرف
پہلی بارش بھیجنے والےمیں ترے درشن کا پیاسا تھا
میں تو دشمن کو بھی مشکل میں کمک بھیجوں گااتنی جلدی اسے پسپا نہیں ہونے دینا
دریا نے بھی ترسایا ہے پیاسوں کودریا کو بھی پیاسا کر کے دیکھا جائے
تیرے جانے میں اور آنے میںہم نے صدیوں کا فاصلہ دیکھا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books