aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "pukhta"
قدم مے خانہ میں رکھنا بھی کار پختہ کاراں ہےجو پیمانہ اٹھاتے ہیں وہ تھرایا نہیں کرتے
مجھے جو بھی دشمن جاں ملا وہی پختہ کار جفا ملانہ کسی کی ضرب غلط پڑی نہ کسی کا تیر خطا ہوا
پختہ طبعوں پر حوادث کا نہیں ہوتا اثرکوہساروں میں نشان نقش پا ملتا نہیں
پختہ ہوتی ہے اگر مصلحت اندیش ہو عقلعشق ہو مصلحت اندیش تو ہے خام ابھی
یہ جو ننگ تھے یہ جو نام تھے مجھے کھا گئےیہ خیال پختہ جو خام تھے مجھے کھا گئے
رشتۂ رنگ جاں مرا نکہت ناز سے تریپختہ ہوا اور اس قدر یعنی کہ خام ہو گیا
خبر نہیں انہیں کیا بندوبست پختہ کیجو غصب کرنے لگے غیر کی زمینوں کو
گناہوں سے نشوونما پا گیا دلدر پختہ کاری پہ پہنچا گیا دل
خود اپنی ذات پہ تو اعتماد پختہ ہواندیمؔ یوں تو مجھے کیا ملا وفا کر کے
پیر حرم نے کہا سن کے میری رویدادپختہ ہے تیری فغاں اب نہ اسے دل میں تھام
کبھی یہ غلط کبھی وہ غلط کبھی سب غلطیہ خیال پختہ جو خام تھے مجھے کھا گئے
عزم پختہ ہی سہی ترک وفا کا لیکنمنتظر ہوں کوئی آ کر مجھے سمجھائے گا
گو فقر بھی رکھتا ہے انداز ملوکانہناپختہ ہے پرویزی بے سلطنت پرویز
جتنا پختہ بھی ہو دل جسم سے باہر رکھناتاکہ ٹوٹے بھی تو پھر سینے میں ملبہ نہ بنے
مجھے یہ ڈر ہے مقامر ہیں پختہ کار بہتنہ رنگ لائے کہیں تیرے ہاتھ کی خامی
عطا ہو سوز وہ یا رب جنون حسرتؔ کوکہ جس سے پختہ یہ سودائے خام ہو جائے
چمکتے کپڑے مہکتا خلوص پختہ مکاںہر ایک بزم میں عزت حفاظتیں مانگے
کچے مکان جیسے گھروندے سے کھیلتیپختہ ہوا جو صحن تو مٹی نہیں رہی
سعئ ضبط غم بیداد کئے جاتا ہوںپختہ تر عشق کی بنیاد کئے جاتا ہوں
آپ کو کوئی کیا ہرائے گااپنے پختہ اصول کر لیجے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books