aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "raabit"
سنا ہے ربط ہے اس کو خراب حالوں سےسو اپنے آپ کو برباد کر کے دیکھتے ہیں
اب ہم ہیں اور سارے زمانے کی دشمنیاس سے ذرا سا ربط بڑھانا بہت ہوا
عجب کچھ ربط ہے تم سے کہ تم کوہم اپنا جان کر ٹھکرا رہے ہیں
ربط باہم پہ ہمیں کیا نہ کہیں گے دشمنآشنا جب ترے پیغام سے جل جاتے ہیں
باہمی ربط میں رنجش بھی مزا دیتی ہےبس محبت ہی محبت ہو ضروری تو نہیں
یا رب اس اختلاط کا انجام ہو بخیرتھا اس کو ہم سے ربط مگر اس قدر کہاں
اب اپنی حقیقت بھی ساغرؔ بے ربط کہانی لگتی ہےدنیا کی حقیقت کیا کہیے کچھ یاد رہی کچھ بھول گئے
ربط کی خیر ہے بس تیری انا بچ جائےاس طرح جا کہ تجھے لوٹ کے آنا نہ پڑے
میں چاہتا ہوں کہ اتنا ہی ربط رہ جائےوہ یاد آئے مگر بھولنا محال نہ ہو
یہ ربط بے شکایت اور یہ میںجو شے سینے میں تھی وہ بجھ گئی کیا
کیا ایک کاروبار تھا وہ ربط جسم و جاںکوئی بھی رائیگاں نہ ہوا کچھ نہیں ہوا
دہر کے غم سے ہوا ربط تو ہم بھول گئےسرو قامت کو جوانی کو قیامت لکھنا
لے نام آرزو کا تو دل کو نکال لیںمومنؔ نہ ہوں جو ربط رکھیں بدعتی سے ہم
خوشبو سے میرا ربط ہے جگنو سے میرا کامکتنا بھٹک گیا ہوں مجھے مار دیجئے
اس کا انجام بھی کچھ سوچ لیا ہے حسرتؔتو نے ربط ان سے جو اس درجہ بڑھا رکھا ہے
یادوں سے اور خوابوں سے اور امیدوں سے ربطہو جائے تو جینے میں آسانی کرتا ہے
ورنہ تو نیند سے بھی نہیں کوئی خاص ربطآنکھوں کو صرف آپ کے خوابوں کا شوق ہے
ربط کے سینکڑوں حیلے ہیں محبت نہ سہیہم ترے ساتھ کسی اور بہانے لگ جائیں
جب سے چلی ہے آدم و یزداں کی داستاںہر با وفا کا ربط ہے اک بے وفا کے ساتھ
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books