aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "rach"
بس اک نگاہ سے لٹتا ہے قافلہ دل کاسو رہروان تمنا بھی ڈر کے دیکھتے ہیں
کچھ تو مرے پندار محبت کا بھرم رکھتو بھی تو کبھی مجھ کو منانے کے لیے آ
وقت کا خون رایگاں ہوں مگرخشک لمحوں میں رچ رہا ہوں میں
جس کے ہر قطرے سے رگ رگ میں مچلتا تھا لہوپھر وہی اک شے پلا دے زندگی اے زندگی!
یہ خامشی تو رگ و پے میں رچ گئی ناصرؔوہ نالہ کر کہ دل سنگ سے صدا نکلے
شاید کہ رچ گئی ہے ہمارے خمیر میںسو بار صلح پر بھی عداوت گئی نہیں
میری ہتھیلیوں پہ جو مہندی سے رچ گئےیہ آنسوؤں میں بھیگے رومالوں کے داغ ہیں
مجھ میں رچ بس گیا ہے پیار ایساسب کو دنیا میں پیار کرتا ہوں
کرے گی اپنے ہاتھوں آج اپنا خون مشاطہبہت رچ رچ کے تلووں میں ترے مہندی لگاتی ہے
تربیت خون میں رچ جائے تو تب ہوتا ہےورنہ آساں نہیں جانا کسی کربل کے لئے
مجھ میں رچ بس کے بھی تو مجھ سے الگ خود سے الگتیرے جیون کی امٹ روپ اکائی نہ گئی
مگر لکھوائے کوئی اس کو خط تو ہم سے لکھوائےہوئی صبح اور گھر سے کان پر رکھ کر قلم نکلے
جن کی ہلکی گہری تلخی خون میں رچ رچ جاتی ہےجزو حیات بنانے پڑے ہیں وہ اشعار میرؔ ہمیں
وہ بولتا تو فضا نغمگی میں رچ جاتیگلے میں ہو کوئی اس کے رباب لگتا تھا
رچ گئی جس میں ترے درد کی دھوپمیں وہی شامؔ ہوں پہچان مجھے
تمہارے نام کی خوشبو سے رچ گئی ہے فضاصدا کی گونج میں پیہم پکار باقی ہے
تمہاری مسکراہٹ رچ گئی ہےہر اس غنچے میں جس پر رو گئے ہم
تری سرگوشیوں کا یہ اثر ہےانا میں رچ گئی اک نغمگی ہے
آنسو کو دامن میں لے لوپھول کی خوشبو جائے رچ بس
زندگی کی ظلمتیں اپنے لہو میں رچ گئیںتب کہیں جا کر ہمیں آنکھوں کی بینائی ملی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books