aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ramaq"
سورج ہوں زندگی کی رمق چھوڑ جاؤں گامیں ڈوب بھی گیا تو شفق چھوڑ جاؤں گا
اے گل تجھے عزیز ہوں رکھتا میں اس لیےیعنی کہ تجھ میں ایک رمق بوئے یار ہے
ہو وہم کی دستک کہ کسی پاؤں کی آہٹجینے کے لیے کچھ تو رمق چاہئے مجھ کو
رات سے آنسو مری آنکھوں میں پھر آنے لگایک رمق جی تھا بدن میں سو بھی گھبرانے لگا
رمق ایک جان وبال ہے کوئی دم جو ہے تو عذاب ہےدل داغ گشتہ کباب ہے جگر گداختہ آب ہے
اکثر شب وصال ترے روٹھنے کے بعداحساس پر طلسم رمق دیر تک رہا
زندگی کی رمق ہے ہم میں ابھیآپ کا انتظار باقی ہے
اب تک رمق حیات کی پیدا نہ ہو سکیکیا میں لہو چھڑکتا رہا ہوں چٹان پر
لہجے میں ڈھونڈیئے نہ حلاوت کہ عمر بھرلمحوں کا زہر ہم نے پیا ہے رمق رمق
کوئی روشنی کی رمق نہیں نہ کوئی دھوئیں کا نشان ہےیہ دیا بھی سنبلؔ عجیب ہے نہ جلا ہوا نہ بجھا ہوا
ابھی ستاروں میں باقی ہے زندگی کی رمقکچھ اور دیر ذرا نرم گرم چادر کھینچ
کہیں قریب ہی بادل برستے ہیں آلوکؔہوائیں لائی ہیں خنکی کی کچھ رمق پھر سے
وہ سب چراغ کہ تھی جن میں روشنی کی رمقبجھا دیئے گئے بستی میں شام سے پہلے
بلند فکر کی ہر شعر سے عیاں ہو رمقمرے قلم سے ادا ہو کبھی غزل کا حق
اس محفل طرب میں نہیں چاشنی کوئیدل میں رمق نہ ہو اگر بزم سرود خاک
محل تو ہولی دیوالی کے لئے بنے ہیںآگ کا رمق تو لا وارث کا خیمہ ہوگا
جا نہ تو حسرت دیدار ابھی باقی ہےاک رمق مجھ میں دم یار ابھی باقی ہے
مغائرت سے بھری تیرگی کے بیچ نویدؔاک اندرونی رمق روشناس رہنے لگی
نہ بوئے گل نہ انا کی رمق ملی ان میںجو وحشتوں کا سدا آشیاں بناتے ہیں
کسی وجود کی کوئی رمق نہ ہو جیسےدراز سلسلۂ ماہ و سال ایسا تھا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books