aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "raunaq-e-baam-o-dar"
رونق بام و در نہیں باقیکیسے کہہ دوں کہ گھر نہیں باقی
وحشت بام و در سے بھاگتے ہیںجب کبھی اپنے گھر سے بھاگتے ہیں
ہوا کے زور سے پندار بام و در بھی گیاچراغ کو جو بچاتے تھے ان کا گھر بھی گیا
پہلے جیسا رنگ بام و در نہیں لگتا مجھےاب تو اپنا گھر بھی اپنا گھر نہیں لگتا مجھے
خرابۂ بام و در بہت یاد آ رہا ہےنہ جانے کیوں آج گھر بہت یاد آ رہا ہے
وہ دل کشی وہ روشنئ بام و در گئیتم کیا گئے کہ رونق شام و سحر گئی
جوں ہی بام و در جاگےبستیوں میں گھر جاگے
بام و در پر رینگتی پرچھائیاںمجھ سے اب مانوس ہیں تنہائیاں
کوئی یہاں سے چل دیا رونق بام و در نہیںدیکھ رہا ہوں گھر کو میں گھر ہے مگر وہ گھر نہیں
جاگ اٹھے بام و در چراغ جلےکون آیا ادھر چراغ جلے
بستی ملی مکان ملے بام و در ملےمیں ڈھونڈھتا رہا کہ کہیں کوئی گھر ملے
پھر وہی بام و در کی تصویریںگھر کے باہر بھی گھر کی تصویریں
دیکھ کر بام و در کا سناٹابول اٹھتا ہے گھر کا سناٹا
کیوں سجائیں ہیں بام و در باباکون آتا ہے لوٹ کر بابا
گھر کی بنیادیں دیواریں بام و در تھے بابو جیسب کو باندھ کے رکھنے والا خاص ہنر تھے بابو جی
ہو گئے سارے بام و در تقسیمکس طرح ہو گیا یہ گھر تقسیم
دراریں بام و در کی پڑھ رہے ہیںکتابیں اپنے گھر کی پڑھ رہے ہیں
بہت آساں ہے بام و در بنانابہت دشوار لیکن گھر بنانا
سر میں ایک سودا تھا بام و در بنانے کاآج تک نہیں سوچا ہم نے گھر بنانے کا
بہت ساری دولت بڑا بام و در ہےمگر دل میں چین و سکوں مختصر ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books