aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "rauzan"
قید میں یعقوب نے لی گو نہ یوسف کی خبرلیکن آنکھیں روزن دیوار زنداں ہو گئیں
وحشت کا سبب روزن زنداں تو نہیں ہےمہر و مہ و انجم کو بجھا کیوں نہیں دیتے
ہو گئے ہیں جمع اجزائے نگاہ آفتابذرے اس کے گھر کی دیواروں کے روزن میں نہیں
کوئی روزن نہ جھروکا نہ کوئی دروازہمیری تعمیر میں دیوار زیادہ نکلی
یہ شامت آئی کہ اس کی گلی میں دل نے کہاکھلا ہے روزن دیوار دیکھتے جاؤ
جھانک کر روزن در سے مجھ کوکیا وہ شوخی سے حیا کرتے ہیں
شہر کثرت میں عجب اک روزن خلوت کھلااس نے جو دیکھا مجھے اک لمحہ بھر سب سے الگ
یہ بھی وا ہے کسی مانوس کرن کی خاطرروزن در کو بھی اک دیدۂ بے خواب سمجھ
جوش بہار کلفت نظارہ ہے اسدؔہے ابر پنبہ روزن دیوار باغ کا
بند افلاک کی دیواروں میں روزن کرکوئی تو منظر مجھ کو امکانی دے
میں اپنی آنکھ کے روزن سے دیکھ سکتا ہوںوہ پھول بھی جو ابھی شاخ پر نہیں آیا
صاف بے پردہ نہیں ہوتا وہ غرفہ میں نہ ہوروزن در سے کبھی آنکھ لڑائے تو سہی
مجبورئ حیات میں راز حیات ہےزنداں کو میں نے روزن زنداں بنا دیا
روزن دیوار سے حسرت بھری آنکھیں لڑیںہو گئیں ان سے نگاہیں چار لیکن دور سے
نہ پوچھ سینۂ عاشق سے آب تیغ نگاہکہ زخم روزن در سے ہوا نکلتی ہے
فلک سے ہم کو عیش رفتہ کا کیا کیا تقاضا ہےمتاع بردہ کو سمجھے ہوئے ہیں قرض رہزن پر
ہوئی ہے مانع ذوق تماشا خانہ ویرانیکف سیلاب باقی ہے بہ رنگ پنبہ روزن میں
پھر حلقۂ کاکل میں پڑیں دید کی راہیںجوں دود فراہم ہوئیں روزن میں نگاہیں
سیفؔ اس دور میں اتنا بھی غنیمت سمجھوقید میں روزن دیوار بھی در ہوتا ہے
آ ہی جائے گی سحر مطلع امکاں تو کھلانہ سہی باب قفس روزن زنداں تو کھلا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books