aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "rone"
ہم عشق کے ماروں کا اتنا ہی فسانا ہےرونے کو نہیں کوئی ہنسنے کو زمانا ہے
مجھ کو رونے کا سلیقہ بھی نہیں ہے شایدلوگ ہنستے ہیں مجھے دیکھ کے آتے جاتے
عشق میں غیرت جذبات نے رونے نہ دیاورنہ کیا بات تھی کس بات نے رونے نہ دیا
اب تو رونے سے بھی دل دکھتا ہےشاید اب ہوش ٹھکانے آئے
قربتوں میں بھی جدائی کے زمانے مانگےدل وہ بے مہر کہ رونے کے بہانے مانگے
اتنا تو زندگی میں کسی کے خلل پڑےہنسنے سے ہو سکون نہ رونے سے کل پڑے
رونے لگتا ہوں محبت میں تو کہتا ہے کوئیکیا ترے اشکوں سے یہ جنگل ہرا ہو جائے گا
ہنسنے نہیں دیتا کبھی رونے نہیں دیتایہ دل تو کوئی کام بھی ہونے نہیں دیتا
جی بھر کے دل کی موت پہ رونے دیا اسےپرسا دیا نہ صبر کی تلقین ہم نے کی
رونے سے اور عشق میں بے باک ہو گئےدھوئے گئے ہم اتنے کہ بس پاک ہو گئے
بہانہ ڈھونڈتے رہتے ہیں کوئی رونے کاہمیں یہ شوق ہے کیا آستیں بھگونے کا
کسی نے رکھ دیے ممتا بھرے دو ہاتھ کیا سر پرمرے اندر کوئی بچہ بلک کر رونے لگتا ہے
گریہ نکالے ہے تیری بزم سے مجھ کوہائے کہ رونے پہ اختیار نہیں ہے
اس عشق کی تلافئ مافات دیکھنارونے کی حسرتیں ہیں جب آنسو نہیں رہے
ہنستے ہوئے چہروں سے ہے بازار کی زینترونے کی یہاں ویسے بھی فرصت نہیں ملتی
رونے پہ اپنے ان کو بھی افسردہ دیکھ کریوں بن رہا ہوں جیسے اب آئی ہنسی مجھے
وہ اک اک بات پہ رونے لگا تھاسمندر آبرو کھونے لگا تھا
میرے رونے کی حقیقت جس میں تھیایک مدت تک وہ کاغذ نم رہا
کہانی ختم ہوئی اور ایسی ختم ہوئیکہ لوگ رونے لگے تالیاں بجاتے ہوئے
ظالم بس اتنا بتلا دےکیا رونے کی چھوٹ ملے گی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books