aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "rukhsaar"
عکس رخسار نے کس کے ہے تجھے چمکایاتاب تجھ میں مہ کامل کبھی ایسی تو نہ تھی
اب جا کے کچھ کھلا ہنر ناخن جنوںزخم جگر ہوئے لب و رخسار کی طرح
شرمندہ ترے رخ سے ہے رخسار پری کاچلتا نہیں کچھ آگے ترے کبک دری کا
شاید کہ مر گیا ترے رخسار دیکھ کرپیمانہ رات ماہ کا لبریز نور تھا
رسن و دار ادھر کاکل و رخسار ادھردل بتا تیرا کدھر جانے کو جی چاہے ہے
سو دیکھ کر ترے رخسار و لب یقیں آیاکہ پھول کھلتے ہیں گل زار کے علاوہ بھی
دائیں رخسار پہ آتش کی چمک وجہ جمالبائیں رخسار کی آغوش میں خال اچھا ہے
چشم و رخسار کے اذکار کو جاری رکھوپیار کے نامہ کو دہراؤ کہ کچھ رات کٹے
صبح میں دیر ہے تو پھر اک بارشب کے رخسار سے ڈھلک دیکھوں
کل رات کو دیکھا تھا جسے خواب میں تم نےرخسار پہ رکھے ہوئے رخسار ہمیں تھے
حضور عارض و رخسار کیا تمام بدنمری سنو تو مجسم گلاب ہو جائے
آمد خط سے ہوا ہے سرد جو بازار دوستدود شمع کشتہ تھا شاید خط رخسار دوست
نظر اس حسن پر ٹھہرے تو آخر کس طرح ٹھہرےکبھی خود پھول بن جائے کبھی رخسار ہو جائے
جھونکے کچھ ایسے تھپکتے ہیں گلوں کے رخسارجیسے اس بار تو پت جھڑ سے بچا ہی دیں گے
میں بھی ہونٹوں سے کہوں گا کم کریں جلنے کا شوقآپ اگر سرگرمیٔ رخسار کم کر دیجیے
شب وصال عدو کی یہی نشانی ہےنشان بوسۂ رخسار دیکھتے جاؤ
تیرے رخسار سے جب جب ہے گزرتے آنسوجسم و جاں میں میرے جیسے ہے اترتے آنسو
جانے کیوں آپ کے رخسار مہک اٹھتے ہیںجب کبھی کان میں چپکے سے کہا عید کا چاند
شام گلنار ہوئی جاتی ہے دیکھو تو سہییہ جو نکلا ہے لیے مشعل رخسار ہے کون
ایک رخسار پہ دیکھا ہے وہ تل ہم نے بھیہو سمرقند مقابل کہ بخارا کم ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books