aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "saaf-dil"
صاف دل اور نظر پاک لیے پھرتے ہیںمفلسی میں بھی یہ املاک لیے پھرتے ہیں
صاف دل تھا سب کے گھر جاتا تھا میںجتنا ادنیٰ اتنا ہی اعلیٰ تھا میں
پھونک دے ہے منہ ترا ہر صاف دل کے تن میں آگسامنے خورشید کے لگتی ہے جو درپن میں آگ
مثل آئینہ پاک بازی میںصاف دل ہوں غبار کی سوگند
دل کی حالت بتا رہی ہے صافدل نے کھایا ہے زخم کاری آج
صاف دل کے جو لوگ ہوتے ہیںان کے چہروں پہ نور ہوتا ہے
نہ صاف دل نہ کھلے ذہن ہیں تو پھر یارویہ ساتھ بیٹھنے اٹھنے کا سلسلہ کیوں ہے
میں تو انسان صاف دل کا ہوںمجھ سے رکھتے ہو بد گمانی کیوں
صاف دل ہے تو آ کدورت چھوڑمل ہر اک رنگ بیچ آب کی طرح
آئنہ صاف دل اتنا بھی نہیں اب کہ تمہیںاصل چہرے کے خط و خال دکھا ہی دے گا
جو صاف دل ہے اس میں کدورت کا اثر نیںہر چند اگر دشمن آئینہ نفس ہے
صاف دل بحر جہاں میں نہیں رکھتے دولتچشمۂ مہر سے کب گوہر غلطاں نکلا
یہ ایچ پیچ اگر اور مگر یہ تاویلیںجو صاف دل ہو وہ باتیں بھی صاف کرتا ہے
صاف دل ہو گر ہے تجھ کوں خواہش ترک ہواآب آئینہ اوپر آتا نہیں ہرگز حباب
صاف دل سادہ مزاج ایسی طبیعت پائیہم تو واعظ کو بھی اک بندۂ یزداں سمجھے
ہوا صاف دل تو یہ آواز آئیگیا شوقؔ اب راستی سے بھی آگے
جسے یاد اپنی لگائیے اسے صاف دل سے بھلائیےٹک ادھر تو آنکھ ملائیے یہی ہم سے قول و قرار تھا
نہ ہوا صاف دل یار کسی طرح جلالؔخاک میں مل گئے ہم اس کی کدورت نہ گئی
صاف دل تاباںؔ مکدر ہی کبھو ہوتا نہیںآئینہ کی ہے گی روشن دیکھ لے یکسر جبیں
جبھی جا کے مکتب عشق میں سبق مقام فنا لیاجو لکھا پڑھا تھا نیازؔ نے سو وہ صاف دل سے بھلا دیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books