aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "saaz-e-hunar"
کسی بھی ایک ہی رنگ میں نظر نہیں آتےالگ الگ ہوا کرتا ہے ماہ و سال کا رنگ
نہ کرنا اب مجھے آزاد پھر تو اے صیادسکون قلب ہنرؔ کو بہت قفس میں ہے
غیر ہوں کہ اپنے ہوں سب سے جھک کے ملتا ہوںاے ہنرؔ نہیں عادت مجھ کو خود ستائی کی
اب دل بھی ہنرؔ آپ نیا لائیں کہیں سےاب شہر حسیناں میں ہیں غم اور طرح کے
اے سازؔ کچھ نہ کچھ تو ہے اس لطف خاص میںذکر ان کی انجمن میں مرا بار بار ہے
نہیں ہے مونس جاں سازؔ کوئیدکھاوے کی فقط دل داریاں ہیں
جس سے شب حیات کا سناٹا ٹوٹ جائےآواز ایسی ساز ہنر سے نکالنا
یہ میرا ظرف ہے جو میں نے کڑوے گھونٹ پی کر بھیسر محفل تری ساقی گری کی آبرو رکھ لی
رفتار پر اتنی داد نہ دو منزل نہ مری چھنیو مجھ سےاز راہ ہنر مرے حصے کی تھوڑی ناکامی رہنے دو
کی یوں تو مرے نفس سرکش نے بہت کوششٹوٹا نہ مرے سر کا سجدات سے سمجھوتہ
اے ساز کیوں نہ موت کو آواز دیجئےگر آپ کو قبول نہیں عمر بھر کی قید
تمہارے دل میں بھی گھر کر چکے ہوں چپکے سےتو آؤ سازؔ کے اشعار چھین لو مجھ سے
اے سازؔ مرے دل میں اب جان نہیں باقیگو خون کا رگ رگ میں دوران مکمل ہے
سازؔ آسانی مرے ہاتھ آ گئیآ گیا جس وقت میں مشکل کے ہاتھ
ہے یہ امداد باہمی کا بھونپانچ کی اینٹ سات کا پتھر
یہی وہ ساعت فن جس میں آپ ہوں نہ مخلیہی ہے وقت مگر ہم سے بات کرنے کا
اب کسی حور میں باقی نہیں احساس کششمیرے سر پر کسی آسیب کا سایہ بھی نہیں
ہم بھی ہیں پابندئ اظہار سے بیزار لیکنکچھ سلیقہ تو سخن کا ہو ہنر کا کوئی ڈھب بھی
نہ پوچھ سازؔ کو وہ تو سراب والوں سےپھرے ہے کاسۂ دل میں حقیقتیں مانگے
جس کو سب سہل طلب جان کے کرتے تھے گریزاک وہی شخص سوئے منزل دشوار گیا
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books