aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "samajhne"
غلامی کو برکت سمجھنے لگیںاسیروں کو ایسی رہائی نہ دے
یہ ایک بات سمجھنے میں رات ہو گئی ہےمیں اس سے جیت گیا ہوں کہ مات ہو گئی ہے
اک معمہ ہے سمجھنے کا نہ سمجھانے کازندگی کاہے کو ہے خواب ہے دیوانے کا
پیار کا خون ہوا کیوں یہ سمجھنے کے لیےہر اندھیرے کو اجالے میں بلایا جائے
حسن کے سمجھنے کو عمر چاہئے جاناںدو گھڑی کی چاہت میں لڑکیاں نہیں کھلتیں
بچے بھی غریبی کو سمجھنے لگے شایداب جاگ بھی جاتے ہیں تو سحری نہیں کھاتے
تجھے تراش کے میں سخت منفعل ہوں کہ لوگتجھے صنم تو سمجھنے لگے خدا مجھ کو
جنہیں سلیقہ ہے تہذیب غم سمجھنے کاانہیں کے رونے میں آنسو نظر نہیں آتے
اسے سمجھنے کا کوئی تو راستہ نکلےمیں چاہتا بھی یہی تھا وہ بے وفا نکلے
عمر بھر کی مہلت تو وقت ہے تعارف کازندگی سمجھنے میں دیر کچھ تو لگتی ہے
اے حقیقت کو فقط خواب سمجھنے والےتو کبھی صاحب اسرار نہیں ہو سکتا
بلبلہ پھر سے چلا پانی میں غوطے کھانےنہ سمجھنے کا اسے وقت نہ سمجھانے کا
سمجھ تو لیجئے کہنے تو دیجئے مطلببیاں سے پہلے ہی مجھ پر چھری نکلتی ہے
ہم تو سمجھے تھے کہ ہم بھول گئے ہیں ان کوکیا ہوا آج یہ کس بات پہ رونا آیا
اب سمجھنے لگا ہوں سود و زیاںاب کہاں مجھ میں وہ جنوں صاحب
میں نادانی پہ اپنی آج تک حیران ہوں داناؔکہ دنیا کو سمجھنے کی سمجھ داری نہیں آئی
مشکل کو سمجھنے کا وسیلہ نکل آتاتم بات تو کرتے کوئی رستہ نکل آتا
پھر اس کو جا کے بتانا پڑا غلط ہے یہسمجھنے والے نے کیا کیا سمجھ رکھا تھا مجھے
بن جاتا ہے کیسے کوئی سالار منافقیہ بات سمجھنے کو ہے درکار منافق
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books