aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "sanjiida"
وہ کر رہے ہیں عشق پہ سنجیدہ گفتگومیں کیا بتاؤں میرا کہیں اور دھیان ہے
کمزوریٔ نگاہ نے سنجیدہ کر دیاجلووں سے چھیڑ چھاڑ کی عادت نہیں رہی
دیر تک ہنستا رہا ان پر ہمارا بچپناتجربے آئے تھے سنجیدہ بنانے کے لیے
میری سنجیدہ طبیعت پہ بھی شک ہے سب کوبعض لوگوں نے تو بیمار سمجھ رکھا ہے
کیوں ہیں کب تک ہیں کس کی خاطر ہیںبڑے سنجیدہ مسئلے ہیں ہم
آمادگی کو وصل سے مشروط مت سمجھیہ دیکھ اس سوال پہ سنجیدہ کون ہے
وہ جب سنجیدہ ہوتے ہیں ادا انگڑائی لیتی ہےوہ جب خاموش ہوتے ہیں جوانی گنگناتی ہے
مرے اشعار آفاقی مری غزلیں ہوں پیغامیہو میری فکر سنجیدہ قلم آزاد ہو میرا
ہم جو کہیں سو کہنے دینا سنجیدہ مت ہوناہم تو ہیں ہی شاعر بات سے بات بنانے والے
ذہن سنجیدہ مسائل سے ہٹانے کے لیےروز یہ شیخ و برہمن کا تماشا نہ کرو
چاند بھی کھویا کھویا سا ہے تارے بھی خوابیدہ ہیںآج فضا کے بوجھل پن سے لہجے بھی سنجیدہ ہیں
بڑی سنجیدہ بنتی ہے وہ لیکنمیاں سے چھپ کے مستانی بہت ہے
سنجیدہ طبیعت کی کہانی نہیں سمجھےآنکھو میں رہے اور وو پانی نہیں سمجھے
اس قدر سنجیدہ تھا وہ دفعتاً بوڑھا ہوااور پھر اک دوپہر بیوی کو بیوہ کر گیا
اب اپنا چہرہ بیگانہ لگتا ہےہم کو تھی سنجیدہ رہنے کی عادت
وہ کل شراب پی کے بھی سنجیدہ ہی رہااس احتیاط نے اسے مجھ سے چھڑا دیا
عشق پاگل پن میں سنجیدہ نہ ہو جائے کہیںمجھ کو ڈر ہے تو میرے جیسا نہ ہو جائے کہیں
گفتگو کرنی ہے سنجیدہ شفقؔ سے آپ کوشعر کہئے اور ٹھہاکے بھی لگاتے جائیے
حرف سنجیدہ تھی روداد خردکتنی بے تاثیر ہو کر رہ گئی
تو اس سے پہلے کریں بات غیر سنجیدہمرا مزاج مرے قدردان دیکھ ذرا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books